MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

باقاعدہ ماؤتھ واش کا استعمال بلڈ پریشر بڑھا سکتا ہے، تحقیق میں انکشاف

Last updated: دسمبر 22, 2025 2:21 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

ماؤتھ واش اور بلڈ پریشر کے درمیان تعلق ڈھونڈنے کے لیے کی گئی متعدد ریسرچ اسٹڈیز کے ایک میٹا مطالعے میں یہ انکشاف ہوا ہے کہ باقاعدہ جراثیم کش ماؤتھ واش کا استعمال ہائی بلڈ پریشر کے خطرے کو بڑھا سکتا ہے۔

‎ریسرچ اسٹڈی کے مطابق ماؤتھ واش زبان اور مسوڑھوں کے مفید بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے، جو نائٹرک آکسائیڈ پیدا کرنے میں مددگار ہوتے ہیں، نائٹرک آکسائیڈ کی کمی سے خون کی نالیوں کی نرمی متاثر ہو جاتی ہے اور بلڈ پریشر نارمل رکھنا مشکل ہو جاتا ہے۔

‎محققین کے مطابق ماؤتھ واش کے بار بار استعمال سے بلڈ پریشر کے معمولات میں خلل پیدا ہونے کا اثر اس لیے ہوتا ہے کیوں کہ ماؤتھ واش مفید بیکٹیریا کو ختم کر دیتا ہے، جو غذائی نائٹریٹ کو نائٹرک آکسائیڈ میں بدلنے میں مدد دیتے ہیں، نائٹرک آکسائیڈ خون کی نالیوں کو ڈھیلا کرتا ہے اور بلڈ پریشر کو معمول پر رکھنے میں مددگار ہوتا ہے۔

‎محققین نے 9 مختلف مطالعات کا تجزیہ کیا، جن میں 40 سے 60 سال کے 6384 بالغ افراد شامل تھے۔ ان کے نتائج سے پتا چلا کہ باقاعدہ ماؤتھ واش استعمال کرنے والوں میں ہائی بلڈ پریشر کا خطرہ معمولی مگر شماریاتی لحاظ سے معنی خیز طور پر زیادہ تھا۔ تعلق اتنا مضبوط تھا کہ اسے دستاویزی شکل دی جا سکتی ہے، اور اس کی بنیادی وجہ منہ میں مفید بیکٹیریا کے نقصان سے نائٹرک آکسائیڈ کی کمی ہے۔ دن میں دو یا زیادہ بار مسلسل استعمال سب سے زیادہ خطرناک ہے۔

‎پچھلی ایک تحقیق سے بھی یہ بات سامنے آئی تھی کہ ماؤتھ واش کے مسلسل استعمال کا تعلق ذیابیطس کے ابتدائی علامات سے بھی ہے، اور نئے نتائج سے اس بات کی تصدیق ہوتی ہے کہ جراثیم کش ماؤتھ واش نائٹرک آکسائیڈ کے راستوں کے ذریعے دل اور خون کی نالیوں پر اثر ڈال سکتا ہے۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ کبھی کبھار ماؤتھ واش استعمال کرنا نقصان دہ نہیں، لیکن دن میں دو یا زیادہ بار مسلسل استعمال اور خاص طور پر کئی سال تک اس کا استعمال بلڈ پریشر کے معمولات پر اثر ڈال سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات
Next Article اسموگ صرف پھیپھڑوں کو ہی نہیں، جوڑوں کو بھی نقصان پہنچا رہی ہے: ماہرین
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

اسموگ کے باعث، سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

By Neha Ashraf
Health

اوزیمپک چھوڑنے کے بعد صحت پر آنے والے ممکنہ اثرات

By Neha Ashraf
Health

پروسٹیٹ کینسر کیلئے نئی دوا کی آزمائش

By Neha Ashraf
یوگا سے کینسر کے مریضوں میں بے چینی اور بے خوابی میں کمی، تحقیق میں انکشاف
Health

یوگا سے کینسر کے مریضوں میں بے چینی اور بے خوابی میں کمی، تحقیق میں انکشاف

By Misbah Jogyat
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?