MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

خیبر پختونخوا کا نومبر میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ویکیسن مہم شروع کرنیکا فیصلہ

Last updated: جولائی 12, 2026 11:54 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

خیبر پختونخوا کے محکمہ صحت نے صوبے بھر میں خواتین کو موذی مرض سے محفوظ رکھنے کے لیے رواں سال نومبر میں سروائیکل کینسر سے بچاؤ کی ہیومن پیپی لوما وائرس (HPV) ویکسی نیشن مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎سروائیکل کینسر دراصل خواتین کے رحم کے نچلے حصے، جسے “سرویکس” کہا جاتا ہے، کے خلیات میں پیدا ہوتا ہے۔ اس کینسر کی بنیادی وجہ ہیومن پیپی لوما وائرس (HPV) کی مخصوص اقسام کا انفیکشن ہے۔ ابتدائی مراحل میں عام طور پر اس کی کوئی واضع علامات ظاہر نہیں ہوتیں، اسی لیے اسے خاموش قاتل بھی کہا جاتا ہے۔

‎محکمہ صحت خیبر پختونخوا کے مطابق اس مہم کے دوران 9 سے 14 سال کی تمام اہل بچیوں کو یہ قیمتی ویکسین بالکل مفت لگائی جائے گی، جس کے لیے صوبے بھر میں مجموعی طور پر 29 لاکھ بچیوں کو ویکسین لگانے کا ہدف مقرر کیا گیا ہے۔

‎محکمہ صحت کی گائیڈ لائنز کے مطابق ہدف کو حاصل کرنے کے لیے 16 لاکھ بچیوں کو مختلف تعلیمی اداروں اور اسکولوں میں، جبکہ 13 لاکھ اسکولوں سے باہر (آؤٹ آف اسکول) بچیوں کو کمیونٹی لیول پر ویکسین دی جائے گی۔

‎اس مہم کو مروجہ قوانین اور بہترین سیکیورٹی کے ساتھ چلانے کے لیے سیکریٹری صحت خیبر پختونخوا کی سربراہی میں ایک اعلیٰ سطح کی اسٹیئرنگ کمیٹی قائم کر دی گئی ہے۔

‎ڈی جی ہیلتھ خیبر پختونخوا نے والدین اور اساتذہ سے اپیل کی ہے کہ وہ بچیوں کی بروقت ویکسی نیشن یقینی بنائیں، کیونکہ ایچ پی وی ویکسین سروائیکل کینسر سے بچاؤ کا سب سے مؤثر اور محفوظ ترین ذریعہ ہے۔

‎عالمی ادارہ صحت (WHO) کے مطابق سروائیکل کینسر دنیا بھر میں خواتین میں چوتھا سب سے عام کینسر ہے۔ ہر سال دنیا بھر میں تقریباً 6 لاکھ 60 ہزار سے زائد خواتین اس مرض کا شکار ہوتی ہیں اور تقریبًا 3 لاکھ 50 ہزار اموات ریکارڈ کی جاتی ہیں۔

‎پاکستان میں بھی اس کا شمار خواتین میں پائے جانے والے مہلک ترین کینسرز میں ہوتا ہے۔ ہر سال ملک میں ہزاروں خواتین اس کا شکار ہوتی ہیں، اور بروقت تشخیص و ویکسی نیشن نہ ہونے کے باعث اموات کی شرح بھی تشویشناک ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article کوانٹم فزکس: ماہرین نے گھڑی کے بغیر وقت ماپنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا کوانٹم فزکس: ماہرین نے گھڑی کے بغیر وقت ماپنے کا نیا طریقہ دریافت کر لیا
Next Article کراچی: کتے کے کاٹنے سے 28 سالہ خاتون جاں بحق، سندھ میں اموات کی تعداد 17 ہو گئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
متحدہ عرب امارات نے نیتن یاہو کے ابوظبی دورے کی تصدیق کردی
تازہ ترین سیاست
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
ٹرمپ کے دور میں نیشنل پارکس: تحفظ سے کمرشلائزیشن تک کا سفر
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

Health

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ ٹیچنگ ہسپتالوں میں آؤٹ ڈور کے اوقات کار پر عملدرآمد میں ناکام

By Neha Ashraf
Health

لاہور: منکی پاکس کے کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

اسموگ کے باعث، سانس، دل اور آنکھوں کے امراض بڑھنے کا خدشہ، ایڈوائزری جاری

By Neha Ashraf
Health

پی ایم ڈی سی کا بڑا اقدام، غیر معیاری فارن کالجز سے ایم بی بی ایس کرنے والوں کی چھٹی ‎

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?