MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جان لیوا زخموں کا ایک سیکنڈ میں ہونے والا علاج دریافت

Last updated: جنوری 2, 2026 11:18 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جنوبی کوریا کے سائنس دانوں نے صرف ایک سیکنڈ میں خون کو روکنے والا مؤثر طبی پاؤڈر تیار کر لیا ہے جو ایک اہم سائنسی پیش رفت ہے۔

‎جنوبی کوریا کے ایڈوانسڈ انسٹیٹیوٹ آف سائنس اینڈ ٹیکنالوجی (KAIST) کے محققین نے ایک نئی طبی ٹیکنالوجی تیار کی ہے جس کے تحت ایک خاص پاؤڈر زخم پر چھڑکتے ہی صرف ایک سیکنڈ میں ایک مضبوط حفاظتی ہائیڈروجل تہہ بنا دیتا ہے، جو تیزی سے بہتے خون کو فوری طور پر روک دیتا ہے۔

‎یہ دریافت جنگ، حادثات اور ہنگامی طبی صورت حال میں خاص اہمیت رکھتی ہے، یہ نیا مادّہ AGCL Powder کہلاتا ہے، جو انجینئرنگ اور حیاتیاتی سائنس کے مشترکہ شعبوں میں تحقیق کے نتیجے میں تخلیق کیا گیا ہے۔

‎اس کے کام کرنے کا طریقہ یہ ہے کہ جب یہ پاؤڈر خون سے ٹکراتا ہے تو خون میں موجود کیلشیم آئنز کے ساتھ ردِ عمل کرتے ہوئے تقریباً ایک سیکنڈ میں ہائیڈروجل میں بدل جاتا ہے، اس نئی شکل سے زخم مضبوطی سے بند ہو جاتا ہے اور خون کا بہاؤ رک جاتا ہے۔

‎یہ پاؤڈر قدرتی اور حیاتیاتی طور پر محفوظ اجزا جیسے alginate، gellan gum اور chitosan کا مرکب ہے۔ اس کی تھری ڈائی مینشنل ساخت اپنے وزن سے 7 گنا سے زائد خون جذب کر سکتی ہے، جس سے یہ زیادہ خون بہنے میں بھی مؤثر رہتا ہے۔ اس کے چپکنے کی طاقت 40 kPa سے زیادہ ہے، جس سے سخت دباؤ کے باوجود بھی زخم مضبوطی سے بند رہتا ہے۔

‎جانوروں پر کیے گئے تجربات نے ظاہر کیا کہ یہ پاؤڈر خون بہنے کا وقت کم کرتا ہے اور خون کی مقدار جیسی عام ہیومسٹک مصنوعات سے بہتر نتائج دیتا ہے۔ اس کی مدد سے خون کے خلیات کے ٹوٹنے کی شرح 3 فی صد سے کم، خلیاتی حیات 99 فی صد سے زائد ہو جاتی ے، اور بیکٹیریا کے خلاف یہ 99.9 فی صد مؤثر ہے۔

‎اس پاؤڈر کا ذخیرہ عام درجہ حرارت اور نمی والے ماحول میں 2 سال تک مؤثر رہتا ہے، جس سے یہ میدانِ جنگ، آفات یا محدود طبی سہولیات والے علاقوں میں فوری استعمال کے لیے بہترین قرار پاتا ہے۔ اگرچہ اس کی تحقیق کا آغاز دفاعی مقاصد کے لیے ہوا، محققین کا کہنا ہے کہ ہنگامی طب، جراحی اور انسانی امداد جیسے شعبوں میں بھی یہ ٹیکنالوجی انتہائی مفید ثابت ہو سکتی ہے۔ اس منصوبے میں ایک کوریا فوجی افسر بھی شامل رہا۔

‎اس تحقیق کے نتائج بین الاقوامی جریدے Advanced Functional Materials میں شائع ہوئے ہیں۔ رکاوٹ بنانے والی یہ نئی پاؤڈر ٹیکنالوجی زیادہ تر روایتی طبی اشیا سے کہیں زیادہ تیز، مضبوط اور محفوظ ثابت ہوئی ہے، جس سے مستقبل میں ابتدائی طبی امداد اور پیچیدہ جراحی عمل میں بنیادی پیش رفت کا امکان روشن ہوا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بی جے پی رہنما کا شاہ رخ خان پر آئی پی ایل فیصلے پر سخت حملہ
Next Article ‎8 لاکھ بچے ویکسین سے محروم رہ جانے کے باوجود 2025 میں پولیو کیسز کم رپورٹ ‎
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

جاپان کا پاکستان کو پولیو ویکسین کی خریداری کیلئے 3.5 ملین ڈالر نئی گرانٹ کا اعلان

By Neha Ashraf
پی این ایس شفا اسپتال کراچی ایم آر سی پی (یوکے) پی اے سی ای ایس امتحان کا باضابطہ مرکز بن گیا
Health

پی این ایس شفا اسپتال کراچی ایم آر سی پی (یوکے) پی اے سی ای ایس امتحان کا باضابطہ مرکز بن گیا

By Misbah Jogyat
Health

سندھ میں شدید گرمی کی لہر، ہیٹ اسٹروک سے سیکڑوں افراد متاثر، درجنوں مویشی ہلاک ‎

By Neha Ashraf
Health

آزاد جموں و کشمیر میں مزید 55 مریضوں میں ڈینگی وائرس کی تصدیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?