لاہور میں 15 سالہ لڑکے میں منکی پاکس کی تصدیق ہوگئی۔
محکمہ صحت پنجاب کی لیب نے تصدیق کرتے ہوئے بتایا کہ منکی پاکس کا مریض میو اسپتال میں زیرعلاج ہے، رواں برس پنجاب میں رپورٹ ہونے والے منکی پاکس مریضوں کی تعداد 26 ہوگئی۔
ایم ایس میو اسپتال ڈاکٹر مدبر رحمان کا کہنا ہے منکی پاکس کے مریضوں کیلئے آئسولیشن وارڈ قائم ہے، مریض کو تمام ممکنہ طبی سہولیات فراہم کی جا رہی ہیں۔
انہوں نے مزید بتایا کہ محکمہ صحت کی جانب سے شہریوں کو احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کی ہدایت بھی کی گئی ہے۔
