MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

نوزائیدہ بچوں میں ایم پاکس کے کیسز، ماہرین کا انتباہ

Last updated: اپریل 9, 2026 12:43 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

آغا خان اسپتال کے ماہرینِ موذی امراض نے خبردار کیا ہے کہ پاکستان میں پہلی بار نوزائیدہ بچوں میں بھی ایم پاکس کے کیسز سامنے آرہے ہیں جس کی بڑی وجہ اسپتالوں میں صفائی اور آئسولیشن کے ناقص انتظامات ہیں جس سے مریض میں باآسانی دوسرے مریض کے جراثیم منتقل ہوجاتے ہیں۔ ان کا کہنا ہے کہ اب ایم پاکس صرف بیرونِ ملک سے آنے والوں تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک کے اندر اس کے پھیلاؤ کا خدشہ بھی بڑھتا جارہا ہے۔

‎ماہرِ اطفال و متعدی امراض ڈاکٹر فاطمہ میر نے آغا خان یونیورسٹی میں میڈیا راؤنڈ ٹیبل کے دوران بتایا کہ صوبہ سندھ کے علاقے خیرپور سے ایسے کیسز سامنے آئے ہیں جہاں بچوں میں بخار، کمزوری اور پانی سے بھرے دانوں جیسی علامات دیکھی گئی ہیں جبکہ بعض اموات بھی رپورٹ ہوئی ہیں منکی پاکس کی بیماری پہلے زیادہ تر بالغ افراد میں دیکھی جاتی تھی لیکن اب بچوں میں اس کا ظاہر ہونا سنگین صورتحال کی نشاندہی کرتا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ نوزائیدہ بچوں میں انفیکشن کے پھیلاؤ کی ایک بڑی وجہ اسپتالوں میں کراس انفیکشن ہو سکتی ہے جہاں صفائی اور آئسولیشن کے مؤثر انتظامات نہیں کیے جاتے۔ بیماری کے آغاز میں بخار، سستی اور کمزوری ظاہر ہوتی ہے، جس کے بعد جسم پر بڑے اور تکلیف دہ دانے نکلتے ہیں جو عموماً 2 سے 4 ہفتوں میں خود بھی ختم ہو جاتے ہیں۔

‎انہوں نے ہدایت کی کہ جیسے ہی علامات ظاہر ہوں، مریض کو فوراً الگ کیا جائے اور متعلقہ حکام کو اطلاع دی جائے۔ گھروں میں بھی متاثرہ فرد کو الگ رکھنا ضروری ہے، خصوصاً اگر گھر میں کوئی فرد کمزور قوتِ مدافعت یا دائمی بیماری کا شکار ہو۔

‎اس موقع پر ماہرِ متعدی امراض ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ اب ایم پاکس صرف بیرونِ ملک سے آنے والے افراد تک محدود نہیں رہا بلکہ ملک کے اندر اس کے پھیلاؤ کا خدشہ بڑھ رہا ہے۔ پاکستان میں 2025 کے دوران ایم پاکس کے 53 تصدیق شدہ کیسز رپورٹ ہوئے، جن میں زیادہ تر بیرونِ ملک سفر سے متعلق تھے۔ تاہم، 2026 میں یہ رجحان تبدیل ہوتا نظر آرہا ہے۔کراچی میں اس سال سامنے آنے والے دو تصدیق شدہ کیسز میں سے ایک مقامی سطح پر یعنی خیرپور کا ہے۔

‎ڈاکٹر فیصل محمود نے اسپتالوں میں ناقص انفیکشن کنٹرول پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ بعض مقامات پر ایک ہی بستر پر دو مریضوں کو رکھا جاتا ہے یا بغیر صفائی کے نئے مریض کو منتقل کر دیا جاتا ہے، جو نہایت خطرناک عمل ہے اور بیماریوں کے پھیلاؤ کا سبب بنتا ہے۔ایم پاکس کی علامات چکن پاکس سے ملتی جلتی ہوتی ہیں۔ تاہم، اس میں دانے ایک ہی ساتھ ایک عمر کے ہوتے ہیں ایک ہی مرحلے میں ظاہر ہوتے ہیں اور زیادہ تکلیف دہ ہوتے ہیں۔

‎یہ بیماری قریبی جسمانی رابطے، آلودہ کپڑوں یا بستر کے ذریعے پھیلتی ہے، جبکہ طویل قریبی رابطے کے دوران سانس کی بوندوں سے بھی منتقل ہو سکتی ہے۔ اگرچہ زیادہ تر صحت مند افراد 2 سے 4 ہفتوں میں صحت یاب ہو جاتے ہیں، تاہم نوزائیدہ بچوں، حاملہ خواتین اور کمزور مدافعتی نظام رکھنے والے افراد میں بیماری زیادہ شدت اختیار کر سکتی ہے۔

‎ڈاکٹر فیصل محمود نے کہا کہ اس وقت ایم پاکس کا مخصوص علاج پاکستان میں دستیاب نہیں اور مریضوں کا علاج علامات کے مطابق کیا جاتا ہے۔

‎انہوں نے اس بات پر زور دیا کہ سادہ احتیاطی تدابیر جیسے دستانے، ماسک، صفائی اور مؤثر انفیکشن کنٹرول کے نظام کے ذریعے اس بیماری کے پھیلاؤ کو روکا جا سکتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پولیو کیخلاف دوسری قومی مہم 13 اپریل سے شروع ہو گی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پولیو کیخلاف دوسری قومی مہم 13 اپریل سے شروع ہو گی
Health
اپریل 9, 2026
خیرپور میں منکی وائرس سے مبینہ طور پر ایک بچی جاں بحق
Health
اپریل 9, 2026
اے آئی اب صرف آواز سن کر کینسر کی نشاندہی کر سکتا ہے
Health
اپریل 9, 2026
اسماعیل انڈسٹریز کی علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ریکروٹمنٹ ڈرائیو کامیاب
تعلیم
اپریل 8, 2026
خیرپور میں منکی پاکس کی وباء، وزیراعظم کی فوری اقدامات کی ہدایت
Health
اپریل 8, 2026
قومی ادارہ صحت کی کانگو بخار سے متعلق ایڈوائزری جاری
Health
اپریل 8, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی، ڈاؤ یونیورسٹی میں متعدی بیماریوں کی جدید لیبارٹری کا افتتاح

By Neha Ashraf
Health

حکومت کا ادویہ سازی کی صنعت کی مؤثر نگرانی کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

فالج کے مریضوں کیلئے اہم پیشرفت، جدید ڈیوائس سے بات چیت ممکن

By Neha Ashraf
Health

پاکستان کو انسداد سرویکل کینسر ویکسین کی سپلائی مکمل

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?