MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

مصطفیٰ کمال نے اپنی بیٹی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی

Last updated: ستمبر 21, 2025 9:51 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو سرویکل کینسر سے بچاؤ کی ویکسین لگوا دی۔

‎کراچی میں سرویکل کینسر سے بچاؤ کے حوالے سے منعقدہ ایک تقریب میں مصطفیٰ کمال نے اپنی صاحبزادی کو ویکسین لگوائی۔

‎بعدازاں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے مصطفیٰ کمال نے کہا کہ پاکستان دنیا کا 151 واں ملک ہے جہاں سرویکل کینسر سے بچاؤ کی مہم کا آغاز کیا گیا ہے۔

‎مصطفیٰ کمال نے کہا کہ اس مہم کے آغاز سے ہی گمراہ کن پروپیگنڈا سامنے آرہا ہے جس کو مدنظر رکھتے ہوئے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔

‎انہوں نے کہا کہ اپنے 30 سالہ سیاسی کیریئر میں کبھی میں اپنی فیملی کو منظرِ عام پر نہیں لایا لیکن آج قوم کی ہر بیٹی کی جان کو محفوظ بنانے کے لیے میں نے اپنی بیٹی کو یہ ویکسین لگوانے کا فیصلہ کیا۔

‎ان کا کہنا ہے کہ میں چاہتا ہوں پاکستان میں کوئی بھی بچی اس مرض سے جان کی بازی نہ ہارے،   یہ میری اکلوتی بیٹی ہے، جس طرح مجھے یہ عزیز ہے ویسے ہی قوم کی بیٹیاں عزیز ہیں۔

‎مصطفیٰ کمال نے کہا کہ شاید اس عمل سے کسی کا ذہن اس ویکسین کے حوالے سے تبدیل ہو، یہ کام ہم کسی گمنام جگہ پر خاموشی سے بھی کرسکتے تھے، میں نے یہ عمل صرف اللّٰہ کی رضا کے لیے کیا ہے، نہیں چاہتا کہ اس ویکسین کے آجانے کے بعد کسی بیٹی کی اس مرض سے جان جائے۔

‎وفاقی وزیر کا یہ بھی کہنا تھا کہ ملک میں منفی ذہن رکھنے والے بھی اللّٰہ کرے راہ راست پر آجائیں، اگر اس ویکسین میں کوئی خرابی ہوتی تو میں اپنی بیٹی کو نہ لگواتا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بچوں میں کینسر کے علاج حوالے سے حکومت پنجاب اور جرمنی میں معاونت پر اتفاق
Next Article ایشیا کپ نفرت کا کپ بن گیا ایشیا کپ نفرت کا کپ بن گیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

خیرپور میں چکن پاکس وبائی شکل اختیار کر گئی3  بچے جاں بحق، 100 سے زائد  متاثر 

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں طبی عملے کی چھٹیوں کیلئے نئی پالیسی متعارف

By Neha Ashraf
Health

راولپنڈی میں ڈینگی کا ڈنک تیز، مزید پانچ کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

پنجاب حکومت کا لاہور میں مزید 2 ٹیچنگ ہسپتال قائم کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?