پاکستان کے اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز میں جیولن تھرو میں گولڈ میڈل حاصل کر لیا۔
ارشد ندیم نے 81.81 میٹر کی تھرو کے ساتھ پہلے نمبر پر رہ کر سونا جیتا، جبکہ واپڈا کے یاسر سلطان نے 70.77 میٹر کی تھرو کے ساتھ سلور میڈل حاصل کیا۔ پاکستان آرمی کے ابرار علی نے 67.68 میٹر کی تھرو کے ساتھ کانسی کا تمغہ جیتا۔
گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے نیشنل گیمز کی افتتاحی تقریب میں مہمان خصوصی بلاول بھٹو کے سامنے بھی نمائشی تھرو کی تھی۔
