MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

این آئی سی وی ڈی مفت کارڈیک سرجریز کرنیوالا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن گیا، 2025 میں 16 لاکھ مریضوں کا علاج

Last updated: جنوری 1, 2026 2:38 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

قومی ادارہ برا ئے امراضِ قلب (این آئی سی وی ڈی) نے سال 2025 کی اپنی سالانہ کارکردگی رپورٹ جاری کر دی ہے۔

‎رپورٹ میں مفت اور جدید قلبی علاج کی فراہمی میں تاریخی کامیابیوں کو اجاگر کیا گیا ہے، سال 2025 کے دوران این آئی سی وی ڈی کراچی میں ملک بھر سے آنے والے 16 لاکھ سے زائد مریضوں کو مکمل طور پر مفت علاج فراہم کیا گیا، اتنے بڑے پیمانے پر لوگوں کو مفت علاج فراہم کرنے پر یہ ادارہ مفت قلبی سرجریز اور پرائمری انجیوپلاسٹی فراہم کرنے والا دنیا کا سب سے بڑا مرکز بن چکا ہے۔

‎اعداد و شمار کے مطابق سال 2025 کے دوران این آئی سی وی ڈی کراچی میں 9,205 پرائمری اینجیوپلاسٹیز، 6,442 ارلی انویسو و الیکٹو اینجیوپلاسٹیز اور 18,757 سے زائد اینجیوگرافیز کی گئیں۔

‎3,149 پیڈیاٹرک کیتھٹرائزیشنز اور انٹروینشنز جبکہ 285 پرکیوٹینیئس ٹرانس وینس مائٹرل کمیسوروٹومی (PTMC) پروسیجرز بھی ادارے میں انجام دیے گئے۔

‎سال 2025 کے دوران ٹرانس کیتھیٹر آؤرٹک والو امپلانٹیشن (TAVI) کے 41 پروسیجرز سرانجام دیے گئے، اس پیچیدہ پروسیجر ٹاوی کی لاگت تقریباً 40 لاکھ روپے ہے جو حکومتِ سندھ کے تعاون سے مکمل طور پر مفت انجام دیے گئے۔

‎این آئی سی وی ڈی کراچی میں 1,567 بڑوں کی اوپن ہارٹ سرجریز اور 1,231 بچوں کی اوپن ہارٹ سرجریز بھی کی گئیں۔

‎اس کے علاوہ 66 فالج کے مریضوں کا پروسیجر کر کے ان کو زندگی بھر کی معذوری سے بچایا گیا، جبکہ 964 عارضی پیس میکرز (TPM) اور 1,167 مستقل پیس میکرز (PPM) نصب کیے گئے۔

‎تشخیصی اور آؤٹ ڈور خدمات کے تحت 88,484 ایکوکارڈیوگرافی ٹیسٹس، 445,209 بالغ و اطفال او پی ڈی وزٹس اور 54,131 مریضوں کو داخل کیا گیا، سال 2025 کے دوران دیگر صوبوں سے تعلق رکھنے والے 158,266 مریضوں کو این آئی سی وی ڈی کراچی میں مفت علاج فراہم کیا گیا۔

‎ان میں پنجاب سے 35,139، بلوچستان سے 109,340، خیبر پختونخوا سے 11,599، آزاد کشمیر سے 1,203 اور گلگت بلتستان سے 985 مریض شامل تھے، جنہیں جدید اور مہنگا قلبی علاج بلا معاوضہ فراہم کیا گیا۔

‎ایگزیکٹو ڈائریکٹر این آئی سی وی ڈی پروفیسر طاہر صغیر نے کہا کہ ادارے کی یہ غیر معمولی کارکردگی حکومتِ سندھ کے مسلسل اور غیر متزلزل تعاون کی بدولت ممکن ہوئی۔

‎انھوں نے بتایا کہ این آئی سی وی ڈی ملک بھر کے مریضوں کو سرجریز، اینجیوپلاسٹیز، الیکٹروفزیالوجی کا علاج، فالج کے علاج اور جدید تشخیصی سہولیات مکمل طور پر مفت فراہم کر رہا ہے۔

‎پروفیسر طاہر صغیر نے مزید بتایا کہ مریضوں کی بڑھتی ہوئی تعداد کو مدنظر رکھتے ہوئے نئے او پی ڈی بلاک کا بھی حال میں ہی افتتاح کر دیا گیا ہے، این آئی سی وی ڈی اس عزم پر قائم ہے کہ کسی بھی مریض کو مالی مشکلات کی وجہ سے معیاری قلبی علاج سے محروم نہ رہنے دیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کی پہلی تھیلیسیمیا موبائل وین کا افتتاح کردیا گیا
Next Article بی جے پی رہنما کا شاہ رخ خان پر آئی پی ایل فیصلے پر سخت حملہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کم از کم 47 افراد ہلاک
انڈونیشیا میں 7.7 شدت کا زلزلہ، کم از کم 47 افراد ہلاک
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026
نواز شریف کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر زور، مخالفت کو دشمنی میں نہ بدلنے کا مشورہ
نواز شریف کا سیاسی کشیدگی میں کمی پر زور، مخالفت کو دشمنی میں نہ بدلنے کا مشورہ
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026
آزاد کشمیر انتخابات: باغ میں دوبارہ پولنگ کے بعد پی پی پی اور ن لیگ کی برتری برقرار
آزاد کشمیر انتخابات: باغ میں دوبارہ پولنگ کے بعد پی پی پی اور ن لیگ کی برتری برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026
جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
جماعت اسلامی کا پیٹرولیم لیوی میں اضافے کے خلاف اتوار کو ملک گیر احتجاج کا اعلان
تازہ ترین سیاست
اگست 15, 2026
ہائلینڈز کے تاریک آسمانوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی پالیسی تیار
ہائلینڈز کے تاریک آسمانوں کو محفوظ بنانے کے لیے نئی پالیسی تیار
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026
کورنش سارڈینز: پینگوئنز کی خوراک میں مقامی مچھلی کی واپسی
کورنش سارڈینز: پینگوئنز کی خوراک میں مقامی مچھلی کی واپسی
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 15, 2026

You Might Also Like

Health

کراچی میں کانگو وائرس کے کیسز: احتیاطی تدابیر اور اسپتالوں کی تیاریاں

By Neha Ashraf
Health

سائنس دانوں کا کووڈ کی بوسٹر ویکسین سے متعلق اہم انکشاف!

By Neha Ashraf
Health

نوواویکس کی جانب سے کووڈ اور فلو کی مشترکہ ویکسین تیار

By Fatima Nadeem
Health

سیلاب سے متاثرہ علاقوں میں ملیریا اور پیٹ کے امراض پھیلنے کا خدشہ

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?