MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے، وفاقی وزیر صحت

Last updated: دسمبر 14, 2025 11:56 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا ہے کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی ہے تاہم پاک-بھارت جنگ کے بعد جب بھارت نے ویکسین کی فراہمی بند کر دی تو پاکستان نے اپنی ویکسین تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال کہتے ہیں حکومت اگر ویکسین نہیں خریدے گی تو صورتحال تشویشناک ہوگی اور مریض فٹ پاتھوں پر آجائیں گے۔ اگلے دو سالوں میں چائنہ و دیگر ممالک کی مدد سے ہم اپنی ویکسین بنانا شروع کر دینگے۔ ہم اپنی ویکسین ایکسپورٹ بھی کرینگے۔

‎کراچی میں تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وفاقی وزیر صحت مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ہیلتھ کیئر کا مطلب مریض کا علاج نہیں بلکہ انسان کو بیمار ہونے سے بچانا ہے، ہیلتھ کیئر کا آغاز بچوں کی پیدائش سے ہوتا ہے، صرف بیماریوں کا علاج کرنا ہی ہیلتھ کیئر نہیں۔

‎ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں ایک کروڑ 30 لاکھ افراد ہیپاٹائٹس کے مریض ہیں اور ہر سال تقریباً 10 ہزار ایسے کیسز سامنے آتے ہیں جن میں 400 حاملہ خواتین کا انتقال ہو جاتا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ پاکستان میں بلدیاتی نظام مؤثر نہیں، سیوریج کے پانی کو ٹریٹ کرنے پر توجہ نہیں دی جا رہی اور ریئل اسٹیٹ کی ہاؤسنگ اسکیموں میں بھی سیوریج ٹریٹمنٹ کے نظام کو نظر انداز کیا جا رہا ہے، ملک کا پورا ایکو سسٹم انسان کو بیمار بنانے کی فیکٹری بن چکا ہے۔

‎وفاقی وزیر صحت نے کہا کہ بچوں کو ویکسین لگانے پر بھی شکوک و شبہات پیدا کیے جاتے ہیں، بعض لوگ اسے سازش سمجھتے ہیں اور پولیو کے قطرے پلانے کے خلاف باتیں کرتے ہیں حالانکہ بیماری سے بچاؤ ہی اصل ہیلتھ کیئر ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ روزانہ انہیں فون آتے ہیں کہ پرائیویٹ اسپتال میں بیڈ دلوایا جائے، جبکہ اصل ضرورت ہر انسان کو بیمار ہونے سے بچانے کے انتظامات کی ہے، 30 سے 35 مریض دیکھنے والا ڈاکٹر پاکستان میں 350 مریض دیکھنے پر مجبور ہے۔

‎وفاقی وزیر صحت نے انکشاف کیا کہ پاکستان میں اس وقت ویکسین کی لوکل پروڈکشن نہیں ہو رہی اور ہر سال کے ساتھ فارن فنڈنگ میں کمی ہو رہی ہے اور اس وقت ویکسین کی قیمت پانچ امریکی ڈالر ہے اور 2030 تک پاکستانی حکومت کو ویکسین پر ایک اعشاریہ دو ارب ڈالر خرچ کرنا پڑیں گے۔

‎مصطفیٰ کمال نے کہا کہ ایک وقت آئے گا جب قوم یہ سمجھ کر جشن منا رہی ہوگی کہ اب بچوں کو قطرے نہیں پلانے پڑیں گے لیکن اگر حکومت نے ویکسین نہ خریدی تو صورت حال انتہائی تشویش ناک ہو جائے گی اور مریض فٹ پاتھ پر آ جائیں گے۔

‎انہوں نے کہا کہ پاک-بھارت جنگ کے بعد بھارت نے پاکستان کو ویکسین کی فراہمی بند کر دی، جس کے بعد پاکستان نے اپنی ویکسین خود تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

‎وفاقی وزیر صحت کے مطابق چین اور دیگر ممالک کے تعاون سے اگلے دو سال میں پاکستان میں ویکسین بنانا شروع کر دی جائے گی اور مستقبل میں ویکسین ایکسپورٹ کرنے کا بھی منصوبہ ہے۔

‎ان کا کہنا تھا کہ پاکستان میں نو لاکھ نرسوں کی کمی ہے جبکہ دنیا کو 25 لاکھ نرسوں کی ضرورت ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article لاہور سمیت ملک بھر میں انفلوئنزا کے کیسز میں اضافہ
Next Article کراچی میں قادری ہاؤس پر پولیس کا چھاپہ، متعدد مشتبہ افراد گرفتار، جدید اسلحہ برآمد۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

Health

مچھر انسانوں کو زیادہ کیوں کاٹتے ہیں؟ تحقیق میں حیران کُن انکشاف

By Neha Ashraf
Health

ذیا بیطس کی اہم ادویات عالمی ادارہ صحت کی فہرست میں شامل

By Neha Ashraf
Health

کراچی: 24 گھنٹوں کے دوران سگ گزیدگی کا شکار مزید 2 زیرِعلاج افراد دم توڑ گئے

By Neha Ashraf
Health

سائنسدانوں کا بڑا کمال، آنتوں کی بیماری کے علاج کےلیے "لیونگ گلو” بنا لیا

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?