محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ نے اعلامیہ جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ عید کی چھٹیوں کے دوران سرکاری ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور (OPD) بند رہیں گے۔
اسپتالوں کے ایمرجنسی وارڈز 24 گھنٹے فعال رہیں گے تاکہ کسی بھی ہنگامی صورتحال میں فوری علاج ممکن ہو سکے۔
اعلامیہ میں ہدایت کی گئی ہے کہ عید کے دوران ایمرجنسی خدمات میں ڈاکٹرز، طبی عملہ اور ادویات کی مکمل دستیابی یقینی بنائی جائے تاکہ مریضوں کو کسی قسم کی مشکلات کا سامنا نہ کرنا پڑے۔
