MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

دنیا بھر میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح، پاکستان پہلے نمبر پر

Last updated: دسمبر 3, 2025 4:31 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی سال 2025 کی تازہ ترین رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ دنیا میں ذیابیطس کی بلند ترین شرح والے ممالک میں پاکستان پہلے نمبر پر آگیا پاکستان میں بالغ  آبادی میں ذیابطیس کا پھیلاؤ 30.8فیصد تک پہنچ چکا ہے، عالمی ادارے نے صورتحال انتہائی تشویشناک قرار دے دی ہے۔

‎ماہرین کے مطابق یہ شرح عالمی اوسط کے مقابلے میں 3 گنا زیادہ ہے، جو ملک میں ایک بڑے صحت عامہ کے بحران کی نشاندہی کرتی ہے۔

‎گلف نیوز میں آئی ڈی ایف کی شائع ہونے والی تازہ رپورٹ میں کہا گیا ہے کہ دنیا بھر میں ذیابیطس کے علاج پر آنے والا خرچہ ایک ٹریلین ڈالر تک پہنچ گیا ہے، جیسا کہ انٹرنیشنل ڈائبیٹیز فیڈریشن (IDF) کی نئی رپورٹ میں بتایا گیا ہے، یہ مسئلہ آنے والے برسوں میں کئی ممالک کے لیے ایک بڑا اور پیچیدہ چیلنج بنتا جا رہا ہے۔

‎اگست 2025 میں جاری ہونے والی دیابیطس اٹلس رپورٹ کے مطابق اس وقت دنیا بھر میں 20 سے 79 سال کے 589 ملین بالغ ذیابیطس کے ساتھ زندگی گزار رہے ہیں، یعنی ہر 9 میں سے ایک شخص ذیابیطیس کا شکار ہے جبکہ ان میں سے 252 ملین لوگ ابھی تک تشخیص شدہ نہیں ہیں اور بغیر علاج کے سنگین پیچیدگیوں کا سامنا کر رہے ہیں۔

‎نئی عالمی رپورٹ کے مطابق دنیا بھر میں ذیابیطس کے مریضوں کی تعداد تیزی سے بڑھ رہی ہے، جس میں سب سے زیادہ کیسز ایشیائی ممالک میں سامنے آئے ہیں۔

‎رپورٹ کے مطابق چین، بھارت اور پاکستان دنیا میں ذیابیطس کے سب سے زیادہ مریض رکھنے والے سرفہرست 3 ممالک بن گئے ہیں۔

‎اعداد و شمار کے مطابق چین 148 ملین مریضوں کے ساتھ پہلے نمبر پر ہے۔ بھارت 101 ملین مریضوں کے ساتھ دوسرے نمبر پر ہے۔ پاکستان 36 ملین مریضوں کے ساتھ دنیا میں تیسرے نمبر پر آ گیا ہے۔

‎ذیابیطس ایک دائمی میٹابولک بیماری ہے جس میں خون میں شکر کی مقدار بڑھ جاتی ہے کیونکہ جسم انسولین بنانے یا اسے استعمال کرنے میں ناکام رہتا ہے۔

‎اس حوالے سے وزارت صحت کے پارلیمانی سیکرٹری ڈاکٹر نیلسن عظیم نے بتایاکہ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد 40 فیصد تک بڑھ گئی ہے، اس مرض سے بچاؤ کے لیے طرز زندگی تبدیل کرنے کی ضرورت ہے، ایکسرسائز اور کھانے کی عادات میں بھی تبدیلی کی ضرورت ہے۔

‎انہوں نے کہاکہ پاکستان میں ذیابطیس کے مریضوں کی تعداد میں گزشتہ 5 سال کے مقابلے میں اضافہ ہوا ہے اور یہ تعداد اگلے 5 سالوں میں مزید بڑھ جائے گی، اگر ہم نے اپنا طرز زندگی تبدیل نہ کیاسرکاری سطح پر ذیابطیس کی ادویات مفت فراہمی یقنی بنائی جارہی ہے لیکن اس سے بچاو کے لیے ضروری ہے مشروبات ، فاسٹ فوڈسے اجتناب کیا جائے۔

‎ان کا کہنا تھا ہم نے اس مرض سے بچاؤ کے لیے اسکولز، کالجز اوریونیورسٹی کی سطح پر آگاہی مہم شروع کی اور واک کا اہتمام بھی کرتے رہتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاپائے لیو چہاردہم کا لبنان کے مذہبی رہنماؤں کو عدم برداشت کے خلاف متحد ہونے کا پیغام
Next Article دل سمیت دیگر بڑھتے امراض کی روک تھام کیلئے اہم اقدامات
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

Health

پنجاب حکومت نے سی ای او میو اسپتال کو عہدے سے ہٹا دیا

By Neha Ashraf
Health

فیصل آباد کے الائیڈ اسپتال میں زیر علاج مریضہ میں منکی پاکس کی تصدیق

By Neha Ashraf
Health

سندھ: سیلاب متاثرہ علاقوں میں نجی اسپتالوں کو الرٹ کر دیا گیا

By Neha Ashraf
Health

ملک میں خسرہ، روبیلا اور پولیو سے بچاؤ کی مہم 29نومبر تک جاری رہے گی

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?