MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
  • بلاگ
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
  • بلاگ
Follow US
© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تازہ ترین

پاکستان کی اسرائیل کے ایران پر حملے کی شدید مذمت

Last updated: جون 14, 2025 6:05 صبح
Hannan Khani
Share
SHARE

پاکستان نے اسرائیل کی جانب سے ایران پر کیے گئے بلااشتعال حملے کی شدید الفاظ میں مذمت کرتے ہوئے اسے ایران کی خودمختاری اور بین الاقوامی قوانین کی سنگین خلاف ورزی قرار دیا ہے۔ ان حملوں میں ایران کے جوہری سائنسدانوں اور فوج کے اعلیٰ افسران کی ہلاکت کی اطلاعات ہیں، جس کے بعد خطے میں کشیدگی مزید بڑھنے کا خدشہ پیدا ہو گیا ہے۔

جمعہ کے روز علی الصبح ایران کے جوہری اور عسکری تنصیبات کو نشانہ بنایا گیا۔ اس حملے کے نتیجے میں کم از کم چھ ایرانی جوہری سائنسدان اور متعدد فوجی حکام جاں بحق ہوئے۔ ایران نے ان حملوں کو کھلی جارحیت قرار دیا ہے، جبکہ اسرائیلی وزیراعظم بنیامین نیتن یاہو نے دعویٰ کیا ہے کہ یہ کارروائی ایران کی مبینہ جوہری بم بنانے کی کوششوں کو روکنے کے لیے کی گئی ہے۔

صدر مملکت آصف علی زرداری کا ردعمل

ایوانِ صدر سے جاری بیان میں صدر آصف علی زرداری نے اسرائیلی حملوں کو ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت پر "کھلی جارحیت” قرار دیا۔ انہوں نے کہا:

"اسرائیلی فوجی حملے ایران کی خودمختاری اور علاقائی سالمیت کی سنگین خلاف ورزی ہیں اور اقوام متحدہ کے چارٹر اور بین الاقوامی قوانین کی مکمل تضحیک کے مترادف ہیں۔”

انہوں نے ایرانی عوام سے افسوس کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان اس مشکل گھڑی میں ایران کے ساتھ کھڑا ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کا بیان

وزیراعظم شہباز شریف نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس (Twitter) پر اپنے بیان میں لکھا:

"میں آج کے بلااشتعال اسرائیلی حملے کی شدید ترین الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ ایرانی عوام کی قیمتی جانوں کے ضیاع پر دلی افسوس ہے۔ یہ خطرناک اور غیرذمہ دارانہ اقدام نہ صرف علاقائی بلکہ عالمی امن کے لیے سنگین خطرہ بن سکتا ہے۔”

انہوں نے عالمی برادری، خاص طور پر اقوام متحدہ، سے مطالبہ کیا کہ وہ اس صورتِ حال کا فوری نوٹس لے اور مزید کشیدگی کو روکنے کے لیے عملی اقدامات کرے۔

وزیر خزانہ اسحاق ڈار کا ردعمل

وزیر خزانہ اسحاق ڈار نے بھی ایکس پر اپنے پیغام میں کہا:

"ایران پر بلاجواز اسرائیلی حملے کی سخت الفاظ میں مذمت کرتا ہوں۔ یہ ایران کی خودمختاری کی کھلی خلاف ورزی ہے، جو نہ صرف عالمی قوانین بلکہ انسانیت کے ضمیر کو بھی جھنجھوڑ دینے والا عمل ہے۔ پاکستان، ایرانی حکومت اور عوام کے ساتھ مکمل یکجہتی کا اظہار کرتا ہے۔”

دفتر خارجہ کا بیان

پاکستان کی وزارتِ خارجہ نے بھی ایک تفصیلی اعلامیہ جاری کیا جس میں کہا گیا:

"پاکستان اسرائیل کے ایرانی سرزمین پر فوجی حملوں کی شدید مذمت کرتا ہے۔ یہ بین الاقوامی قوانین اور اقوام متحدہ کے چارٹر کی کھلی خلاف ورزی ہے۔”

ترجمان دفتر خارجہ نے کہا کہ:

"ایران ایک خودمختار ریاست ہے جسے اقوام متحدہ کے چارٹر کے آرٹیکل 51 کے تحت اپنے دفاع کا پورا حق حاصل ہے۔ پاکستان ایرانی عوام کے ساتھ مضبوط یکجہتی کا اظہار کرتا ہے اور ان اشتعال انگیز اقدامات کی پرزور مذمت کرتا ہے۔”

دفتر خارجہ نے عالمی برادری سے مطالبہ کیا کہ وہ اسرائیل کو ان حملوں پر جوابدہ ٹھہرائے اور خطے میں مزید عدم استحکام کو روکنے کے لیے فوری اقدامات کرے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایران کا انتباہ: اسرائیل کی حمایت کرنے والے ممالک کے علاقائی اڈے نشانہ بنیں گے
Next Article ایران کا جوابی حملہ: بیلسٹک میزائلوں کی بارش، اسرائیلی شہری اور فوجی اہداف نشانہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آذان دنیا کی سب سے خوبصورت آواز ہے مورگن فری مین کا بیان دل جیت گیا
انٹرٹینمنٹ
جون 17, 2025
‎وفاقی اردو یونیورسٹی میں "پاکستان سے تمباکو نوشی کا خاتمہ ممکن ہے” کے موضوع پر سیمینار کا انعقاد
Health
جون 16, 2025
اپنے نئے بجٹ میں پنجاب حکومت نے تعلیم کے فروغ کے لیے 148 ارب روپے مختص کر دیے
تعلیم
جون 16, 2025
پنجاب حکومت کومسیٹس یونیورسٹی میں مزدوروں کے بچوں کی مالی معاونت کرے گی
تعلیم
جون 16, 2025
پولیو سے متعلق ہر قسم کے منفی رجحانات ختم کریں، وزیر صحت
Health
جون 16, 2025
فپواسا نے جامعات کے بجٹ میں کٹوتیوں کے خلاف ملک گیر احتجاج شروع کر دیا
تعلیم
جون 16, 2025

You Might Also Like

تازہ ترین

مئی 2025: تاریخ کا دوسرا گرم ترین مہینہ دنیا کا سفر شدید گرمی کے ساتھ

By Sana Mustafa
تازہ ترین

پاکستان نے سرحد پار حملوں کی تحقیقات کے لیے بھارت کو مشترکہ فورم کی پیشکش کر

By Nisar Khan
تحریک انصاف کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں: رانا ثناءاللہ
تازہ ترین

تحریک انصاف کسی تحریک چلانے کی پوزیشن میں نہیں: رانا ثناءاللہ

By Nisar Khan
تازہ ترین

حج 2025 کے دوران 18 پاکستانی عازمین انتقال کر گئے، سعودی اقدامات کے باوجود اموات

By Wajeeha Batool
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?