MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

عمران خان کی صحافیوں سےمبینہ بدسلوکی کے خلاف قومی اسمبلی میں قرارداد منظور

Last updated: اکتوبر 1, 2025 1:32 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

اسلام آباد: قومی اسمبلی نے پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے بانی عمران خان کی جانب سے سینئر صحافی اعجاز احمد کے ساتھ مبینہ بدسلوکی پر مذمتی قرارداد منظور کر لی۔

اجلاس کے آغاز پر پاکستان کی پارلیمنٹری رپورٹرز ایسوسی ایشن (پی آر اے) نے بطور احتجاج واک آؤٹ کیا۔ صحافیوں نے الزام لگایا کہ عمران خان نے سوال پوچھنے پر اعجاز احمد کے ساتھ نازیبا زبان استعمال کی۔

وفاقی وزیر قانون اعظم نذیر تارڑ نے ایوان میں خطاب کرتے ہوئے کہا کہ "رپورٹرز اور صحافیوں کا حق ہے کہ وہ سوال کریں اور ہمیں آئینہ دکھائیں، ہمیں یہ برداشت کرنا چاہیے۔” انہوں نے اس بات کی بھی نشاندہی کی کہ بدسلوکی کے بعد سوشل میڈیا پر اعجاز احمد کے خلاف مہم چلائی گئی۔

پیپلز پارٹی کی رکن شازیہ مری نے اعجاز احمد کے کردار کی تعریف کی اور کہا کہ "سیاسی اختلافات اپنی جگہ لیکن صحافیوں کو نشانہ بنانا قابلِ مذمت ہے۔” ایم کیو ایم کے سید امین الحق نے الزام لگایا کہ عمران خان نے دھمکیاں دیں اور اس کے بعد ڈیجیٹل میڈیا پر اعجاز احمد کو ہراساں کیا گیا۔

ایوان میں پیش کی گئی قرارداد میں مطالبہ کیا گیا کہ صحافیوں کو فوری تحفظ دیا جائے اور ذمہ داران کے خلاف کارروائی ہو۔ قرارداد میں اینکر پرسن امتیاز میر کے قتل کی بھی مذمت کی گئی اور شفاف تحقیقات پر زور دیا گیا۔

پی ٹی آئی چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے قرارداد کی مخالفت کرتے ہوئے کہا کہ اس سے ایوان کا ماحول خراب ہوگا۔ تاہم اسپیکر ایاز صادق کی سربراہی میں قرارداد کثرتِ رائے سے منظور کر لی گئی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ اور نیتن یاہو کی وائٹ ہاؤس پریس کانفرنس: غزہ جنگ بندی منصوبے کا اعلان
Next Article شمع جونیجو کا دعویٰ: وزیراعظم شہباز شریف نے خود اقوام متحدہ وفد میں بطور مشیر شامل کیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

سیاست

روس کا غزہ پر اسرائیلی حملوں کو شہری آبادی کی ’اجتماعی سزا‘ قرار دینا

By Hannan Khani
سیاست

سیکیورٹی فورسز نے ژوب آپریشن میں 47 ’بھارت نواز خوارج‘ ہلاک کیے

By Hannan Khani
سیاست

بلاول جب بھی وزیراعظم کی تعریف کرتے ہیں تو پنجاب حکومت کو اعتراض ہوتا ہے، شرجیل میمن

By Hafeez Alam Ghazi
سیاست

چین نے پاکستان کو 3.4 ارب ڈالر کے قرضے ری فنانس اور رول اوور کر دیے

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?