لاہور میں بسنت کے دوران پولیو مہم 6 سے 8 فروری تک بلاتعطل جاری رہے گی۔
انسداد پولیو پروگرام کا کہنا ہے کہ خوشیوں کے تہوار میں بچوں کی صحت اولین ترجیح ہے بسنت کے موقع پر بھی کوئی وقفہ نہیں، ہر بچے تک پولیو ویکسین لازمی ہے، بسنت کے دوران نقل و حرکت، پولیو ورکرز کے لیے اضافی چیلنج ہے۔
تہوار، رش اور سفر کے باوجود فرنٹ لائن ورکرز متحرک رہیں گے، بسنت پر دیگر صوبوں سے لاہور آمد، وائرس کے دوبارہ تعارف کا خدشہ ہے۔
لاہور میں وائرس کے دوبارہ داخلے سے بچاؤ کے لیے پولیو ٹیمیں ہائی الرٹ ہے، بسنت کے دوران موبائل ٹیمیں اورخصوصی چیک پوائنٹس فعال ہونگے۔
