نومبر 9، 2025
ویب ڈیسک
حکومتِ پنجاب نے صوبے بھر کی تمام مساجد کا جامع ڈیٹا بیس تیار کرنے کا فیصلہ کیا ہے اور اس منصوبے کی ذمہ داری پنجاب انفارمیشن اینڈ ٹیکنالوجی بورڈ (PITB) کو سونپ دی گئی ہے۔ اس منصوبے کے تحت تمام مسالک کی مساجد کی میپنگ کے عمل کا آغاز کر دیا گیا ہے۔
حکام کے مطابق، 2015 میں تیار کیے گئے مساجد کے پرانے ڈیٹا کو اپ گریڈ کر دیا گیا ہے تاکہ موجودہ معلومات جدید، درست اور مکمل ہوں۔ منصوبے کے تحت مختلف مسالک کی 66,577 مساجد کا ڈیٹا پی آئی ٹی بی کے نظام سے منسلک کیا جائے گا۔
حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ مساجد کا ڈیجیٹل ڈیٹا بیس نہ صرف انتظامی سہولت اور منصوبہ بندی میں مددگار ثابت ہوگا بلکہ مذہبی اداروں کے حوالے سے شفافیت کو بھی یقینی بنائے گا۔
