میو اسپتال میں ادویات ، ڈاکٹرز کی قلت اور دیگر انتظامی معاملے پر سی ای او کو تبدیل کر دیا گیا۔
حکومتِ پنجاب نے میو اسپتال کے چیف ایگزیکٹو کو عہدے سے ہٹا دیا، پروفیسر ڈاکٹر محمد ہارون حامد کو فوری طور پر چارج چھوڑنے کا حکم دیا گیا، ڈاکٹر محمد ہارون حامد کو محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر رپورٹ کرنے کی ہدایت کردی۔
پروفیسر ڈاکٹر محمد شعیب نبی میو اسپتال کے نئے چیف ایگزیکٹو مقرر کر دیے گئے، وہ اِس سے قبل سروسز اسپتال سے وابستہ رہے، محکمہ اسپیشلائزڈ ہیلتھ کیئر نے باضابطہ نوٹیفکیشن جاری کردیا اور حکومتی احکامات کے تحت فوری طور پر انتظامی تبدیلی پر عملدرآمد کی ہدایت کی۔
