MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں مبینہ ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد

Last updated: اگست 16, 2026 6:18 شام
Yamna Shahid
Share
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں مبینہ ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
رینجرز اور سی ٹی ڈی کی کارروائی، کراچی میں مبینہ ٹی ٹی پی دہشت گرد گرفتار، اسلحہ و بارود برآمد
SHARE

کراچی: پاکستان رینجرز سندھ اور کاؤنٹر ٹیررازم ڈیپارٹمنٹ (سی ٹی ڈی) نے کراچی میں مشترکہ انٹیلی جنس بیسڈ آپریشن کے دوران تحریک طالبان پاکستان سے مبینہ تعلق رکھنے والے ایک شخص کو گرفتار کرکے اس کے قبضے سے اسلحہ اور بارودی مواد برآمد کرنے کا دعویٰ کیا ہے۔

سندھ رینجرز کے ترجمان کے مطابق گرفتار ملزم کی شناخت شہزاد عرف ڈنگر کے نام سے ہوئی ہے، جسے جمشید ٹاؤن کے علاقے جیکب لائنز میں کارروائی کے دوران گرفتار کیا گیا۔

ترجمان کے مطابق شہزاد مبینہ طور پر ٹی ٹی پی کے منصور گروپ سے وابستہ تھا اور 2025 میں اس تنظیم میں شامل ہوا تھا۔ حکام کا کہنا ہے کہ ملزم کو گروپ کے سربراہ منصور نے کراچی میں تنظیم کے لیے چندہ جمع کرنے کی ذمہ داری سونپی تھی۔

رینجرز کے مطابق شہزاد نے مبینہ طور پر منگھوپیر کے مختلف افراد سے رابطہ کرکے انہیں ماہانہ بنیادوں پر رقم فراہم کرنے کے لیے آمادہ کیا۔ جمع کی گئی رقم منصور کے ساتھی دین محمد کی جانب سے فراہم کیے گئے ایزی پیسہ اکاؤنٹس کے ذریعے وزیرستان منتقل کی جاتی تھی۔

ترجمان کے مطابق ملزم نے دورانِ تفتیش بتایا کہ یہ رقم بعد میں منصور تک پہنچائی جاتی اور مبینہ طور پر دہشت گردی کی مختلف سرگرمیوں کے لیے استعمال ہوتی تھی۔

سندھ رینجرز کے مطابق شہزاد متعدد مرتبہ وزیرستان بھی گیا اور منصور سے خفیہ ملاقاتیں کیں۔ جون 2026 میں اس نے مبینہ طور پر افغانستان کی سرحد سے متصل علاقے برمل میں منصور سے ملاقات کی، جہاں اسے کراچی میں اپنے نیٹ ورک کو مزید مضبوط کرنے اور دہشت گردی و بھتہ خوری سے متعلق سرگرمیوں میں کردار ادا کرنے کی ہدایت دی گئی۔

رینجرز کا کہنا ہے کہ اس کے بعد ایک نامعلوم ساتھی کے ذریعے شہزاد کو اسلحہ اور بارودی مواد فراہم کیا گیا۔ حکام کے مطابق اسلحہ اور بارود ملنے کے بعد شہزاد اور اس کے ساتھی کراچی میں حساس مقامات کو نشانہ بنانے کی مبینہ منصوبہ بندی کر رہے تھے۔

ترجمان نے بتایا کہ ملزم کے دیگر مبینہ ساتھیوں کی گرفتاری کے لیے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article بیلجیئم کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ: شعلے جرمن سرحد کے قریب پہنچ گئے بیلجیئم کی تاریخ کی سب سے بڑی آگ: شعلے جرمن سرحد کے قریب پہنچ گئے
Next Article بی ٹی ایس کی گریمی ایوارڈز میں عدم شرکت کے بعد ایشین پاپ کیٹیگری کا جائزہ بی ٹی ایس کی گریمی ایوارڈز میں عدم شرکت کے بعد ایشین پاپ کیٹیگری کا جائزہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
کراچی اسٹاک ایکسچینج میں تیزی، 100 انڈیکس 368 پوائنٹس اضافے سے بند
Economy تازہ ترین
ستمبر 30, 2026
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
کراچی میں ورلڈ میری ٹائم ڈے منایا گیا، سمندری شعبے کی اہمیت اجاگر
بریکنگ نیوز
ستمبر 30, 2026
پی ٹی آئی کا 4 اکتوبر کا مارچ: ممکنہ کشیدگی پر شکوک وارننگ
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
CTE کو زندہ افراد میں شناخت کرنا: نئی تحقیق سے امید
بلاگ
ستمبر 29, 2026
ٹرمپ حکام نرسنگ ہومز کے لیے کووڈ-19 رپورٹنگ کی لازمی شرائط ختم کر سکتے ہیں
بریکنگ نیوز
ستمبر 29, 2026
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
درشن راول نے نئے ای پی ’دی ایور آفٹر‘ کا اعلان کردیا، چار گانوں کی ٹریک لسٹ اور کور آرٹ بھی جاری
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
ستمبر 29, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

کراچی المیہ: گلستانِ جوہر میں 3 خواتین قتل، 2 افراد زخمی

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

کراچی: اسٹیل مل کا لوہا چوری کرنے والا ملزم گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

By Nisar Khan
عدالت اور جرائم

بھینس کالونی میں تالہ توڑ گروہ کی بڑھتی ہوئی وارداتیں، تاجروں میں خوف و ہراس

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?