کینسر کے موذی مرض میں مبتلا تباہ حال فلسطین کی 16 سالہ لڑکی کے علاج کا بیڑا سعودی عرب نے اٹھا لیا۔
عرب میڈیا کے مطابق سعودی امدادی ایجنسی شاہ سلمان مرکز نے کینسر کے مرض میں مبتلا 16 سالہ فلسطینی بچی حبیبہ یعقوب علی کو علاج کے لیے عمان کے کنگ حسین کینسر سینٹر منتقل کر دیا ہے۔
حبیبہ یعقوب علی جو لمفوسیٹک لیو کیمیا میں مبتلا ہے نے کہا کہ’ شاہ سلمان مرکز غزہ میں شدید طبی مشکلات سے دوچار افراد کے لیے لائف لائن بن گیا ہے۔
غزہ میں اکتوبر 2023 سے اسرائیل کی مبینہ نسل کشی نے طبی سہولتوں کو شدید نقصان پہنچایا۔ ہیلتھ ورکرز کی ہلاکتیں ہوئیں، جبکہ تل ابیب کی جانب سے تقریباً 2 ملین فلسطینیوں تک خوراک اور ضروری امداد کی فراہمی پر پابندیاں عائد رہیں۔
مارچ میں اسرائیلی فورسز نے ترک، فلسطینی دوستی اسپتال تباہ کردیا جو غزہ میں واحد کینسر اسپیشلسٹ ادارہ تھا۔
واضح رہے کہ شاہ سلمان مرکز نے جولائی 2024 میں کنگ حسین فاونڈیش اینڈ سینٹر کے ساتھ غزہ میں کینسر کے مریضوں کو اردن میں علاج کی فراہمی کے لیے ایک معاہدہ کیا تھا۔
