MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

جلد کا کینسر: علامات، خطرات اور بچاؤ کے طریقے

Last updated: دسمبر 6, 2025 1:06 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

جلد کا کینسر ایک عام لیکن سنگین بیماری ہے، اس میں جلد کے خلیات بے قابو ہو کر بڑھنے لگتے ہیں اور بروقت علاج نہ ہونے کی صورت میں یہ زندگی کے لیے خطرناک ثابت ہو سکتی ہے۔

‎جلد کے کینسر کی اقسام اور شناخت:

‎1۔ بیزل سیل کارسینوما (Basal Cell Carcinoma)

‎یہ سب سے عام قسم ہے اور عموماً جلد کی سب سے نچلی سطح کے خلیات میں پیدا ہوتی ہے، اس میں خلیات جلد کے اوپری حصے پر چھوٹے دانوں یا دانے نما دھبوں کی شکل میں بڑھتے ہیں، اور اکثر جان لیوا نہیں ہوتی، مگر اگر دیر سے پہچانی جائے تو جلد پر مستقل داغ، چھالا یا زخم چھوڑ سکتی ہے۔

‎شناخت کا طریقہ: دانہ یا زخم جو آہستہ بڑھتا ہو، کنارے چمکدار یا نیم شفاف، اور کبھی خون آنے والا محسوس ہو۔

‎2۔ اسکوامس سیل کارسینوما (Squamous Cell Carcinoma)

‎یہ جلد کی اوپری سطح کے خلیات میں پیدا ہوتی ہے اور جلد کی سخت یا موٹی پرتوں کو متاثر کر سکتی ہے۔ یہ تیز رفتار بڑھ سکتی ہے اور جسم کے دیگر حصوں میں پھیلنے کا خطرہ رکھتی ہے، اکثر جلد پر کھردری، سخت دانے یا چھالے کی شکل میں ظاہر ہوتی ہے، جو آسانی سے زخم ہو سکتے ہیں یا خون آ سکتا ہے۔

‎شناخت کا طریقہ: دانے یا زخم جو جلد کی سطح سے باہر اٹھا ہوا ہو، سخت محسوس ہو، خارش یا خون آنا معمول ہو جائے۔

‎ 3۔ میلا نوما (Melanoma)

‎یہ سب سے خطرناک قسم ہے اور جلد کے رنگ دینے والے خلیات (میلا نوسائٹس) میں پیدا ہوتی ہے، یہ جلد کے کینسر کی وہ قسم ہے جو تیزی سے جسم کے دیگر اعضاء تک پھیل سکتی ہے، اکثر یہ نئے یا پہلے سے موجود خال پر شروع ہوتی ہے، اور اس کا رنگ غیر معمولی، دھبے دار یا بے قاعدہ ہو سکتا ہے۔

‎شناخت کا طریقہ: خال یا دھبہ جس کا رنگ، شکل یا سائز بدل رہا ہو، کنارے بے قاعدہ ہوں، خارش یا خون آنا شروع ہو جائے، یا جلد پر نئے دھبے بن جائیں۔

‎جلد کے کینسر کی ابتدائی علامات:

‎۔ جلد پر نیا دانہ یا دھبہ جو رنگ، شکل یا بناوٹ بدل جائے

‎۔ دانے یا دھبے کا سائز بڑھ جانا

‎۔ دانے کے کنارے بے قاعدہ یا دھبے کے اطراف غیر واضح ہونا

‎۔  دانے یا زخم سے خارش، خون آنا یا خشکی ہونا

‎۔  زخم یا چھالا جو تین ہفتوں سے زیادہ عرصہ ٹھیک نہ ہو

‎خطرات اور محرک عوامل:

‎۔ سورج کی نقصان دہ شعاعوں کے سامنے طویل یا مسلسل رہنا

‎۔ ٹیاننگ بیڈز یا مصنوعی سورج کی روشنی کا استعمال

‎۔ بار بار شدید سورج سے جل جانا

‎۔ ہلکی جلد، روشن آنکھیں یا چھائیاں ہونا

‎۔ خاندان میں کسی کو جلد کا کینسر ہونا

‎۔ مدافعتی نظام کا کمزور ہونا

‎ماہرین صحت کے مطابق احتیاطی اقدامات، جلد کا باقاعدہ معائنہ، اور بروقت ڈاکٹر سے مشورہ آپ کی جلد کو محفوظ رکھنے میں مددگار ثابت ہوتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article آئیزا خان کی نئی تصاویر پر سوشل میڈیا پر افواہیں، کیا کیموسٹک سرجری کرائی؟
Next Article کراچی میں سرد موسم کے آغاز کے ساتھ ہی خسرہ کے کیسز میں اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
ملک بھر میں خشک سالی کا اعلان: پانی کے استعمال پر سخت پابندیاں نافذ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
ایل نینو کی واپسی: عالمی موسم میں بڑی تبدیلیوں کا خطرہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
روزبینک آئل فیلڈ: عوامی مشاورت کا اختتام، حکومت پر موسمیاتی دباؤ میں اضافہ
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
جہاں سمندری لہروں سے مقابلہ: نوجوان ملاحوں کا امتحان
تازہ ترین کھیل
اگست 18, 2026
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
موسمیاتی تباہ کاریاں اور معیشت: ایک نیا اور مہنگا بحران
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
سعودی عرب: پانی کے ضیاع پر 2 لاکھ ریال تک جرمانہ عائد
تازہ ترین موسمیات و ماحولیات
اگست 18, 2026

You Might Also Like

Health

لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں

By Neha Ashraf
Health

‎2026 کی پہلی قومی انسدادِ پولیو مہم، 4 کروڑ سے زائد بچوں کی ویکسینیشن مکمل

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ہر 10 میں سے ایک شخص ذیابیطس میں مبتلا ہے: طبی ماہرین

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں ڈینگی تین جانیں نگل گیا، ایکسپرٹ ایڈوائزری گروپ کی تصدیق

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?