MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
بلاگ

جمہوریت کا گلا گھونٹنے والی سازشیں: ایران، مصدق، پہلوی اور مغربی طاقتوں کی منافقت

Last updated: جون 22, 2025 7:53 صبح
Hannan Khani
Share
SHARE

سنہ 1951، تہران کے گلی کوچوں میں ایک نئی امید جاگ رہی تھی۔ ایک شخص، جو نہ شاہی خاندان سے تھا، نہ کسی مغربی ایجنڈے کا نمائندہ، عوام کے ووٹوں سے ایران کا وزیرِاعظم منتخب ہوا۔ نام تھا محمد مصدق۔ وہ ایک تعلیم یافتہ، اصول پسند اور محب وطن رہنما تھا۔ مصدق نے آتے ہی وہ فیصلہ کیا جس کا خواب ایرانی عوام برسوں سے دیکھ رہے تھے — ملک کے قدرتی وسائل، خاص طور پر تیل، کو قومی ملکیت میں لینا۔

اس وقت ایران کا تیل مکمل طور پر برطانوی کمپنی Anglo-Iranian Oil Company (جو آج کی BP ہے) کے کنٹرول میں تھا۔ کروڑوں بیرل تیل مغرب لے جا رہا تھا، مگر ایران کے عوام غربت، بے روزگاری اور بدحالی کا شکار تھے۔ مصدق نے اعلان کیا کہ اب یہ تیل ایران کا ہوگا، ایرانی عوام کا ہوگا۔ یہی وہ لمحہ تھا جب مغرب، خاص طور پر برطانیہ اور امریکہ نے فیصلہ کیا کہ مصدق کو ہٹانا ہوگا۔

1953 میں CIA اور MI6 نے مشترکہ طور پر ایک خفیہ آپریشن شروع کیا جس کا نام تھا “Operation Ajax”۔ اس آپریشن کے ذریعے مصدق کے خلاف جھوٹی خبریں پھیلائی گئیں، مذہبی طبقات اور بازاروں کو ورغلایا گیا، عوامی احتجاج کو منظم کیا گیا، اور بالآخر فوج کے ذریعے مصدق کو معزول کر کے ایک بار پھر بادشاہت کو اقتدار سونپ دیا گیا۔

یہ بادشاہت کسی عام بادشاہ کی نہیں تھی — بلکہ وہ تھی محمد رضا پہلوی کی، جو مغربی ایجنڈے کا سب سے بڑا محافظ تھا۔ شاہ نے جمہوریت کو دفن کر دیا، عوامی حقوق کا گلا گھونٹا، اور ایران کو ایک پولیس اسٹیٹ میں بدل دیا۔ اس نے Savak نامی خفیہ ایجنسی بنائی جو مخالفین کو اغوا، تشدد اور قتل کرتی تھی۔ آزادیٔ اظہار، سیاسی اختلاف، یہاں تک کہ مذہبی آزادی بھی خطرے میں پڑ گئی۔ شاہ نے ایران کی دولت کو عیش و عشرت میں ضائع کیا — سونے کے محلات، قیمتی تاج، اور جشنِ بادشاہت پر لاکھوں ڈالر اڑا دیے، جبکہ عام ایرانی بھوک سے مر رہے تھے۔

ان مظالم کے خلاف عوام نے بالآخر بغاوت کر دی، اور 1979 میں ایک عظیم اسلامی انقلاب برپا کیا گیا۔ شاہ کو ملک چھوڑ کر فرار ہونا پڑا، اور ایران میں ایک نئی، عوامی اور خودمختار حکومت قائم ہوئی۔ اس انقلاب نے ایران کو استعماری طاقتوں سے نجات دلائی، اور مغرب کو ایک ایسا سبق سکھایا جسے وہ آج تک نہیں بھولا۔

تاہم مغرب نے اس شکست کو کبھی قبول نہیں کیا۔ وہ ہمیشہ ایران کو کمزور کرنے کے لیے نئی نئی چالیں چلتا رہا۔ حالیہ دنوں میں جب اسرائیل نے ایران پر براہِ راست حملہ کیا، تو اس کارروائی کا کوڈ نام رکھا گیا: “رائزنگ لائن” (Rising Lion)۔ یہ نام اتفاقیہ نہیں، بلکہ علامتی ہے — یہ پہلوی دور کے پرانے ایرانی جھنڈے کی علامت "شیر” کی طرف اشارہ کرتا ہے۔ اس کا مطلب صاف ہے: مغرب اب بھی ایران میں پہلوی خاندان کی واپسی چاہتا ہے، اور اسی نظام کو دوبارہ مسلط کرنا چاہتا ہے جو عوام پر ظلم، جبر اور غلامی کا دور تھا۔

یہی وہ مغرب ہے جو ایک طرف جمہوریت، آزادی اور انسانی حقوق کی بات کرتا ہے، اور دوسری طرف 1953 میں جمہوریت کو روندتا ہے، آمریت کو بحال کرتا ہے، اور آج ایک خودمختار ریاست پر حملہ کر کے پھر اسی پرانے نظام کی واپسی چاہتا ہے۔

محمد مصدق کی کہانی محض ایک شخص کی نہیں، بلکہ ایک قوم کی خودمختاری کی جنگ کی علامت ہے۔ آج جب مغرب اور اسرائیل مل کر ایک بار پھر ایران کو جھکانے کی کوشش کر رہے ہیں، تو ہمیں یاد رکھنا چاہیے کہ قومیں اگر اپنی تاریخ بھول جائیں، تو پھر غلامی ان کا مقدر بن جاتی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article : ایران پر حملوں میں B-2 بمبار طیارے شامل تھے
Next Article کراچی کے کس علاقے میں پولیو کے قطرے نہ پلوانے کی شرح سب سے زیادہ، رپورٹ ‎
2 تبصرے
  • Sharjeel Naveed نے کہا:
    جون 22, 2025 وقت 1:14 شام

    یہ تحریر نہ صرف تاریخ کو سمجھنے میں مدد دیتی ہے بلکہ آج کے سیاسی منظرنامے کو بھی بہتر تناظر میں دیکھنے کی ترغیب دیتی ہے۔
    حنان قائم خانی کی یہ کاوش بلاشبہ ایک باشعور صحافی اور تجزیہ نگار کے سفر کی شروعات ہے۔

    جواب دیں
    • Hannan Khani نے کہا:
      جون 22, 2025 وقت 3:54 شام

      بہت شکریہ! آپ کی محبت اور حوصلہ افزائی میرے لیے باعثِ فخر ہے۔

      جواب دیں

Sharjeel Naveed کو جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

بلاگ

انڈونیشیا میں نئی گرجا گھریں مذہبی رواداری کی امید بن گئیں

By Wajeeha Batool
بلاگ

پاکستان میں ماحولیاتی تبدیلی: صرف درخت لگانے سے بات نہیں بنے گی

By Hannan Khani
وفاقی اردو یونیورسٹی میں "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت" کا انعقاد
بلاگ

وفاقی اردو یونیورسٹی میں "احفاظ الرحمٰن ایوارڈ برائے جرأتِ اظہار و آزادی صحافت” کا انعقاد

By Nisar Khan
"جب خاموشیاں چِلا اُٹھیں: ایران نے اسرائیل کو لرزا کر رکھ دیا"
بلاگ

"جب خاموشیاں چِلا اُٹھیں: ایران نے اسرائیل کو لرزا کر رکھ دیا”

By Nisar Khan
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?