چیف ایگزیکٹو جینسن ہوانگ کے ایک ایسی خاتون سے تعلقات کی تحقیقات کر رہی ہے جس پر چینی انٹیلی جنس سے روابط کا الزام ہے۔
وائٹ ہاؤس میں صحافیوں سے گفتگو کرتے ہوئے ٹرمپ نے بتایا کہ انہوں نے جینسن ہوانگ سے فون پر بات کی اور پوچھا کہ کیا انہیں خاتون کے مبینہ جاسوسی سے متعلق روابط کا علم تھا؟ ٹرمپ کے مطابق ہوانگ نے اس بات سے لاعلمی کا اظہار کیا۔
ٹرمپ نے کہا کہ وہ ہوانگ کے مؤقف پر یقین رکھتے ہیں اور انہیں امید ہے کہ وہ اس معاملے سے نمٹ لیں گے۔
دوسری جانب Nvidia کے بورڈ نے بھی اس معاملے کی آزادانہ تحقیقات شروع کر دی ہیں تاکہ یہ معلوم کیا جا سکے کہ آیا کمپنی کے سربراہ کسی غیر ملکی انٹیلی جنس آپریشن کا ممکنہ ہدف بنے تھے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ اس کے پاس فی الحال ایسا کوئی ثبوت نہیں کہ کمپنی کی خفیہ معلومات یا امریکی قومی سلامتی متاثر ہوئی ہو۔
ادھر چین نے جاسوسی کے الزامات مسترد کرتے ہوئے انہیں بے بنیاد اور سیاسی مقاصد پر مبنی قرار دیا ہے۔
