MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تعلیم

برطانوی تعاون سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری

Last updated: اگست 24, 2026 8:46 شام
Yamna Shahid
Share
برطانوی تعاون سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری
برطانوی تعاون سے پنجاب اور خیبرپختونخوا میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کی تعلیمی صلاحیتوں میں بہتری
SHARE

اسلام آباد: برطانیہ اور پنجاب و خیبرپختونخوا کی صوبائی حکومتوں کے درمیان تعاون کے نتیجے میں 2 لاکھ سے زائد بچوں کو تعلیم تک بہتر رسائی حاصل ہوئی جبکہ ان کی بنیادی خواندگی، حساب اور زندگی کی مہارتوں میں بھی بہتری آئی ہے، برطانوی ہائی کمیشن نے پیر کو بتایا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق پروگرام میں شامل بچوں کی اردو پڑھنے کی صلاحیت 15 فیصد سے بڑھ کر 78 فیصد ہوگئی، جبکہ انگریزی پڑھنے کی صلاحیت 15 فیصد سے بڑھ کر 45 فیصد تک پہنچ گئی۔ تفریق کی مہارت بھی 37 فیصد سے بڑھ کر 67 فیصد ہوگئی۔

برطانیہ اور پاکستان کے درمیان شراکت داری کے تحت بچوں کی تعلیمی سطح جانچنے، ان کی ضروریات کے مطابق تدریس، اساتذہ کی رہنمائی اور باقاعدہ پیش رفت کا جائزہ لینے جیسے اقدامات کیے گئے تاکہ طلبہ بنیادی تعلیمی صلاحیتوں میں درپیش خلا کو پورا کرسکیں۔

پروگرام کے تحت 500 سے زائد سرکاری اسکولوں کا احاطہ کیا گیا جبکہ 35 ہزار سے زائد اسکول سے باہر بچوں کو دوبارہ تعلیم کے نظام میں شامل کیا گیا۔

برطانوی ہائی کمیشن کے مطابق 48 ہزار طلبہ کو اضافی تعلیمی معاونت فراہم کی گئی، جبکہ 5,500 سے زائد اساتذہ اور 250 ماسٹر ٹرینرز کو تربیت دی گئی۔ اس کے علاوہ 400 اسکولوں کی سہولیات میں بھی بہتری لائی گئی۔

برطانوی ہائی کمشنر جین میریٹ نے کہا کہ بچوں کے تعلیمی نتائج بہتر بنانے میں اساتذہ بنیادی کردار ادا کرتے ہیں۔ ان کے مطابق کامیابی کا سب سے اہم پیمانہ یہ ہے کہ اساتذہ ان طریقہ کار کو اتنا مفید سمجھیں کہ انہیں مستقبل میں بھی استعمال کرتے رہیں۔

انہوں نے کہا کہ اب تک حاصل ہونے والی آرا انتہائی حوصلہ افزا ہیں۔ ان کے مطابق حکومتوں، اسکولوں اور کمیونٹیز کو ایک ساتھ لانے سے ایسے بچوں کی تعداد میں اضافہ ہوا ہے جو پہلے سادہ جملہ بھی نہیں پڑھ سکتے تھے اور اب خود پڑھنے کے قابل ہوگئے ہیں۔

پنجاب ایجوکیشن کریکولم، ٹریننگ اینڈ اسیسمنٹ اتھارٹی کے چیف ایگزیکٹو آفیسر محمد موسیٰ علی بخاری نے کہا کہ پنجاب کے ہر بچے کو پرائمری تعلیم مکمل کرنے سے قبل اعتماد کے ساتھ پڑھنے، لکھنے اور گنتی کرنے کا موقع ملنا چاہیے۔

انہوں نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے پنجاب میں بنیادی تعلیمی صلاحیتوں سے متعلق بحث کو محض نظریاتی گفتگو سے عملی نتائج کی جانب منتقل کرنے میں مدد ملی ہے۔

دریں اثنا، خیبرپختونخوا کے محکمہ ابتدائی و ثانوی تعلیم کے خصوصی سیکریٹری مسعود احمد نے کہا کہ برطانیہ کے تعاون سے جاری پروگرام نے ثابت کیا ہے کہ بنیادی تعلیم میں ہدفی سرمایہ کاری بچوں اور کمیونٹیز کے لیے نمایاں نتائج پیدا کرسکتی ہے۔

انہوں نے کہا کہ صوبائی حکومت اس پیش رفت کو مزید آگے بڑھانے اور ہر بچے کو خواندگی اور حساب کی وہ بنیادی مہارتیں فراہم کرنے کے لیے پرعزم ہے جو زندگی بھر سیکھنے کے لیے ضروری ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرمپ انتظامیہ کا نئے ایچ ون بی ویزوں پر ایک لاکھ 3 ہزار 265 ڈالر فیس مستقل کرنے کی تجویز ٹرمپ انتظامیہ کا نئے ایچ ون بی ویزوں پر ایک لاکھ 3 ہزار 265 ڈالر فیس مستقل کرنے کی تجویز
Next Article خواجہ آصف کا پاکستان، بھارت موازنہ کرنے والا ویڈیو جعلی، آواز مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی: وزارت اطلاعات خواجہ آصف کا پاکستان، بھارت موازنہ کرنے والا ویڈیو جعلی، آواز مصنوعی ذہانت سے تیار کی گئی: وزارت اطلاعات
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
تازہ ترین تعلیم
نومبر 18, 2026
ورچوئل سیلز کس طرح مستقبل میں طب کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں؟
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاک فوج نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاکستان کا فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
سفارتی کشیدگی کے باوجود شی جن پنگ نے جاپانی رہنما کا استقبال کیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
ایک غیر معمولی سفارتی اقدام، چین پہنچنے پر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026

You Might Also Like

تعلیم

ایف بی آئی ایس ای تمام پاکستانی تعلیمی بورڈز کے لیے ای مارکنگ اور خودکاری کے نظام کی قیادت کرے گا

By Naureen Farooq
تعلیم

سندھ نے سرکاری اسکولوں میں 50 لاکھ مفت درسی کتابوں کے سیٹ تقسیم کیے

By Naureen Farooq
تعلیم

ورچوئل پیشنٹس مصنوعی ذہانت سے چلنے والی کلینیکل ٹریننگ کا آغاز

By Naureen Farooq
تعلیم

عالمی اردو کانفرنس 2025: زبان و ثقافت کا جشن

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?