MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
موسمیات و ماحولیات

امریکی موسمیاتی دفاتر میں عملے کی کمی، سمندری طوفانوں کے موسم کے آغاز پر خطرہ

Last updated: جون 2, 2025 3:46 شام
Wajeeha Batool
Share
SHARE

امریکہ کے قومی موسمیاتی سروس (NWS) کے درجنوں دفاتر خلیج میکسیکو کے ساحلی علاقوں میں عملے کی شدید کمی کا شکار ہیں، جب کہ توقع کی جا رہی ہے کہ اس سال کا سمندری طوفانوں کا موسم خاصا سرگرم ہوگا۔

دی گارڈین کی رپورٹ کے مطابق ٹیکساس سے فلوریڈا اور پورٹو ریکو تک کے 15 علاقائی دفاتر میں کم از کم ایک تہائی موسمیات دانوں کی کمی ہے۔ حتیٰ کہ نیشنل ہریکین سینٹر (NHC) — جو میامی میں واقع ہے اور امریکہ میں سمندری طوفانوں کی پیش گوئی کا مرکز ہے — بھی پانچ ماہرین کی کمی سے دوچار ہے۔

یہ مسائل سابق صدر ٹرمپ کی حکومت کے دوران سرکاری اداروں میں کی گئی کٹوتیوں اور بھرتیوں پر پابندیوں کی وجہ سے پیدا ہوئے ہیں، جس کے نتیجے میں صرف NWS سے 600 سے زائد ملازمین جا چکے ہیں۔

نیشنل ویڈر سروس ایمپلائز آرگنائزیشن کے لیجسلیٹو ڈائریکٹر ٹام فیہی نے خبردار کیا کہ سسٹم پہلے ہی دباؤ میں ہے اور اب "ٹوٹنے کے قریب” ہے۔

اگرچہ NHC نے یقین دہانی کروائی ہے کہ اہم آپریشنل شفٹوں کے لیے عملہ موجود ہے، لیکن ماہرین کا کہنا ہے کہ مقامی دفاتر میں عملے کی کمی کی وجہ سے مقامی کمیونٹیز تک خطرات کی بروقت اطلاع دینا اور ہنگامی اقدامات کی تیاری مشکل ہو سکتی ہے۔

این او اے اے کے سابق ایڈمنسٹریٹر رک اسپنراڈ نے کہا، ’’اگر میں ٹیکساس، فلوریڈا یا جارجیا کا شہری ہوتا، تو مجھے یقین نہیں ہوتا کہ مجھے بروقت خبردار کیا جائے گا۔‘‘

اب صورتحال یہ ہے کہ کچھ دفاتر رات کے اوقات میں بند کیے جا رہے ہیں، جب کہ کئی دفاتر میں سینئر موسمیات دانوں کی جگہیں خالی ہیں۔ یہاں تک کہ ریڈار کے تکنیکی عملے اور موسمیاتی غبارے چھوڑنے والے ماہرین بھی کم کیے جا چکے ہیں۔

ماہرین خبردار کر رہے ہیں کہ یہ نہ صرف موجودہ موسم میں مسائل پیدا کرے گا بلکہ طویل مدتی پیش گوئیوں اور تحقیق پر بھی منفی اثر ڈالے گا، جس سے آنے والے برسوں میں خطرات بڑھ سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کا موسمیاتی بحران: گرمی کی لہروں، سیلابوں اور برفانی پگھلاؤ سے بقا کی جنگ
Next Article کراچی میں 24 گھنٹوں کے دوران دوسرا زلزلہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026
مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع
Health
مارچ 24, 2026
تحقیق میں نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
Health
مارچ 24, 2026
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026

You Might Also Like

موسمیات و ماحولیات

فلپائن میں 7.5 شدت کا زلزلہ، سونامی وارننگ جاری عوام کو ہوشیار رہنے کی ہدایت

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

طوفان برام برطانیہ سے ٹکرانے والا، تیز ہواؤں اور بارش کی وارننگ جاری

By Wajeeha Batool
موسمیات و ماحولیات

دنیا بھر میں ’’بیور سپر مون‘‘ کی شاندار روشنی کا نظارہ

By Anoosha Malik
موسمیات و ماحولیات

سینڈبچ میں آج مطلع ابر آلود، ہلکی ہوا اور معمولی بارش کا امکان

By Wajeeha Batool
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?