انٹرنیشنل میوزک انڈسٹری کا بڑا نام اور بھارتی ریپر ‘یو یو ہنی سنگھ’ نے لندن میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ریپر غنی ٹائیگر سے ملاقات کی ہے اور ان کے شاندار ٹیلنٹ کی کھل کر تعریف کی ہے۔
لندن کی سڑک پر ہونے والی اس اچانک ملاقات کے دوران ہنی سنگھ نے سیالکوٹ سے تعلق رکھنے والے غنی ٹائیگر کو لائیو فری اسٹائل ریپ کا چیلنج دیا۔ ہنی سنگھ نے غنی کو "شہزادہ” کا لفظ دیا جس پر پاکستانی ریپر نے فوراً پنجابی میں ایک بہترین لائیو ریپ سنا کر بھارتی اسٹار کو حیران کر دیا۔
اس کے بعد ہنی سنگھ کی فرمائش پر غنی ٹائیگر نے "لاہور دی ہوا” پر بھی ایک پرفارمنس دی، جسے سن کر ہنی سنگھ جھوم اٹھے اور انہوں نے غنی ٹائیگر کو گلے لگا کر ‘گریٹ ٹیلنٹ’ (عظیم ٹیلنٹ) قرار دیا۔
غنی ٹائیگر نے اس یادگار ملاقات کی ویڈیوز اور تصاویر اپنے سوشل میڈیا پر شیئر کرتے ہوئے ہنی سنگھ کو اپنی زندگی کی سب سے بڑی ترغیب قرار دیا ہے۔ سوشل میڈیا پر دونوں ممالک کے شائقین اس کراس بارڈر میوزک ملاپ کو بے حد پسند کر رہے ہیں۔
انٹرنیشنل میوزک انڈسٹری کا بڑا نام اور بھارتی ریپر ‘یو یو ہنی سنگھ’ نے لندن میں پاکستان کے ابھرتے ہوئے نوجوان ریپر غنی ٹائیگر سے ملاقات کی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔
