MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

اچھرہ میں کمسن بچی سے زیادتی کا مقدمہ، ملزم گرفتار، تفتیش جینڈر سیل کے حوالے۔

Last updated: دسمبر 16, 2025 5:47 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

لاہور: صوبائی دارالحکومت کے علاقے اچھرہ میں 9 سالہ بچی سے جنسی زیادتی کے مقدمے میں پولیس نے ایک ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔

پولیس ترجمان کے مطابق ایس ایچ او اچھرہ الیاس سندھو نے اپنی ٹیم کے ہمراہ فاضلیہ کالونی میں کارروائی کرتے ہوئے ملزم کو حراست میں لیا، جو متاثرہ بچی کا پڑوسی بتایا جاتا ہے۔ ملزم کے خلاف قانون کے مطابق کارروائی کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہ متاثرہ بچی کھیلنے کے لیے ملزم کے گھر گئی تھی، جہاں مبینہ طور پر یہ افسوس ناک واقعہ پیش آیا۔ واقعے کے بعد ملزم نے بچی کو دھمکیاں دیں کہ اگر اس نے کسی کو بتایا تو اسے سنگین نتائج کا سامنا کرنا پڑے گا۔ بعد ازاں بچی نے اپنے والد حسنین کو واقعے سے آگاہ کیا، جس پر فوری طور پر پولیس سے رابطہ کیا گیا۔

درخواست موصول ہونے پر ایس پی ماڈل ٹاؤن شہربانو نقوی نے واقعے کی حساس نوعیت کے پیش نظر اے ایس پی گلبرگ کو خصوصی تفتیشی ٹاسک سونپا۔ ایس پی ماڈل ٹاؤن کے مطابق ملزم، جس کی شناخت فاروق کے نام سے ہوئی ہے، کے خلاف مقدمہ درج کر کے تفتیش جینڈر سیل کے حوالے کر دی گئی ہے تاکہ تحقیقات شفاف اور قانون کے مطابق مکمل کی جا سکیں۔

انہوں نے واضح کیا کہ بچوں کے خلاف جرائم کسی صورت برداشت نہیں کیے جائیں گے اور ایسے عناصر کے خلاف قانون کے مطابق سخت کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔ پولیس کے مطابق تفتیش میرٹ پر جاری ہے جبکہ متاثرہ بچی کو مکمل قانونی تحفظ فراہم کیا جا رہا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ایف آئی اے این سی بی انٹرپول کی کارروائی، قتل کیس کا مطلوب ملزم سعودی عرب سے گرفتار۔
Next Article سبزہ زار پولیس کی کارروائی، طالبہ کو ہراساں کرنے والے دو ملزمان گرفتار۔
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

کورنگی میں گھر پر ڈکیتی کی کوشش، باپ اور بیٹا زخمی؛ فائرنگ کے تبادلے میں ایک ڈاکو گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

موٹر وے ایم فائیو پر فائرنگ، متعدد مسافر زخمی، ڈاکو فرار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

لاہور: بچے کو ڈھال بنا کر وارداتیں کرنے والا ڈکیت گروہ گرفتار

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

ناتھا خان پل پر نامعلوم گاڑی کی ٹکر، موٹرسائیکل سوار جاں بحق۔

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?