کراچی — شہر میں ہیوی ٹریفک کا خونی کھیل نہ رک سکا۔ بلدیہ ٹاؤن نمبر 2 کے علاقے میں تیز رفتار ٹرالر کی ٹکر سے موٹرسائیکل سوار خاتون جاں بحق اور ایک نوجوان زخمی ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق سائٹ بی تھانے کی حدود میں واقع بلدیہ ٹاؤن کے قریب ایک تیز رفتار ٹرالر (نمبر TLY-776) بے قابو ہوکر موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔ حادثے کے نتیجے میں 35 سالہ غزالہ شہزاد زوجہ صائم موقع پر جاں بحق ہوگئیں جبکہ 25 سالہ اویس محمد پرویز زخمی ہوگیا۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچ گئے اور متوفیہ کی لاش اور زخمی کو اسپتال منتقل کیا گیا۔
پولیس کے مطابق حادثے کے بعد ٹرالر ڈرائیور موقع سے فرار ہوگیا، جبکہ واقعے کی تحقیقات جاری ہیں۔
