سعودی عرب کے وزیر دفاع نے ایران کو سعودی پاکستان دفاعی معاہدے کی تفصیلات سے آگاہ کیا اور اس حوالے سے ایک دستاویز بھی فراہم کی۔
ایران نے سعودی وزارت دفاع کا شکریہ ادا کرتے ہوئے کہا کہ وہ اس اتحاد اور اسلامی ممالک کی کامیابی کے لیے نیک تمناؤں کا اظہار کرتا ہے۔
ایران کے وزیر دفاع عزیز ناصر زادہ نے کہا:
"ہم ہمیشہ ان اقدامات کی حمایت کریں گے جو اسلامی ممالک کے درمیان باہمی تعاون کو مضبوط بنانے کی کوشش کرتے ہیں۔ مسلمانوں کے درمیان باہمی تعاون ہی اسرائیلی جارحیت اور مغربی تسلط کو روکنے کا واحد راستہ ہے۔”
