MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
تعلیم

علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں شاندار آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ

Last updated: اپریل 23, 2026 12:18 صبح
Misbah Jogyat
Share
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں شاندار آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں شاندار آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش، طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کا بھرپور مظاہرہ
SHARE

 علیگڑھ انسٹیٹیوٹ آف ٹیکنالوجی (AIT) کراچی کے شعبہ آرکیٹیکچر و سول ٹیکنالوجی کے زیرِ اہتمام منعقدہ آرٹ اینڈ کرافٹ نمائش نے تعلیمی اور فنی حلقوں کی بھرپور توجہ حاصل کرلی۔ رنگا رنگ اور تخلیقی تقریب میں تقریباً 70 طلبہ و طالبات نے حصہ لیا اور پینٹنگز، آرکیٹیکچرل ماڈلز اور جدید کرافٹ ورک کے ذریعے اپنی صلاحیتوں کا شاندار مظاہرہ کیا۔

نمائش میں 50 سے زائد تخلیقی فن پارے پیش کیے گئے، جو فن اور ٹیکنالوجی کے حسین امتزاج کی عکاسی کر رہے تھے۔ شرکاء اور مہمانانِ خصوصی نے طلبہ کے کام کو بے حد سراہا۔ نمائش کو چار مختلف کیٹیگریز میں تقسیم کیا گیا تھا جبکہ کرافٹ سیکشن میں ماڈل میکنگ اور تخلیقی ڈیزائنز خصوصی توجہ کا مرکز رہے۔ تقریب کا افتتاح پرنسپل علیگڑھ انسٹیٹیوٹ شاہد جمیل نے کیا۔

جیوری کے فرائض نامور فائن آرٹسٹ اور ڈیزائن اسٹوڈیو انسٹرکٹر ثانیہ عارف نے انجام دیے۔ ثانیہ عارف ایک بین الاقوامی شہرت یافتہ آرٹسٹ ہیں جو 22 ممالک میں پاکستان کی نمائندگی کر چکی ہیں۔ انہیں متعدد اعزازات سے نوازا جا چکا ہے جبکہ ان کے فن پارے چین کے نیشنل میوزیم اور ونٹر اولمپکس جیسے عالمی پلیٹ فارمز پر بھی جگہ پا چکے ہیں۔ وہ گزشتہ 19 برس سے شعبۂ آرٹ سے وابستہ ہیں۔

تقریب کے مہمانِ خصوصی چیئرمین گورننگ باڈی و چانسلر سر سید یونیورسٹی محمد اکبر علی خان تھے، جبکہ کنوینر سید محمد محسن کاظم اور پرنسپل شاہد جمیل بھی اس موقع پر موجود تھے۔ تقریب کے اختتام پر نمایاں کارکردگی دکھانے والے طلبہ میں انعامات اور نقد رقوم تقسیم کی گئیں تاکہ ان کی حوصلہ افزائی کی جا سکے۔

اپنے خطاب میں محمد اکبر علی خان نے طلبہ کی تخلیقی صلاحیتوں کو سراہتے ہوئے کہا کہ یہ کامیابیاں ان کی محنت، اساتذہ کی رہنمائی اور والدین کی بھرپور معاونت کا نتیجہ ہیں، جو ان کے روشن مستقبل کی بنیاد بنیں گی۔ انہوں نے کہا کہ ایسی مثبت اور تخلیقی سرگرمیاں طلبہ کو قومی اور بین الاقوامی سطح پر اپنی شناخت بنانے کے مواقع فراہم کرتی ہیں۔

پرنسپل شاہد جمیل نے نمائش کو ادارے کے اعلیٰ تعلیمی معیار اور طلبہ کی تخلیقی سوچ کا واضح ثبوت قرار دیا۔ کنوینر سید محمد محسن کاظم نے کہا کہ آرکیٹیکچر پروگرام میں اس سال داخلوں میں نمایاں اضافہ ہوا ہے، جس میں اس نوعیت کی سرگرمیوں کا اہم کردار ہے۔ ان کا کہنا تھا کہ اگرچہ یہ پروگرام نصاب کا حصہ نہیں، تاہم طلبہ کی تخلیقی، ذہنی اور عملی نشوونما میں اس کی اہمیت سے انکار نہیں کیا جا سکتا۔

سربراہ شعبہ آرکیٹیکچر و سول ٹیکنالوجی مدیحہ یونس نے کہا کہ ادارہ اپنے طلبہ کو عالمی معیار کی تعلیم کے ساتھ عملی مہارتیں بھی فراہم کر رہا ہے تاکہ وہ بین الاقوامی سطح پر نمایاں مقام حاصل کر سکیں۔ طلبہ نے بھی نمائش کو اپنی صلاحیتوں کے اظہار اور اعتماد میں اضافے کا بہترین موقع قرار دیا۔

تقریب کے اختتام پر آرکیٹیکچر ڈیپارٹمنٹ کی سوشل میڈیا ٹیم کو ان کی شاندار کارکردگی پر خصوصی شیلڈ بھی پیش کی گئی، جس سے یہ یادگار تقریب مزید خاص بن گئی۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ماحولیاتی خدمات کے اعتراف میں بادشاہ کو بلیو پیٹر گرین بیج سے نواز دیا گیا
Next Article سندھ کا مبینہ لیاری گینگسٹر وسیع اللہ لاکھو کے لیے انٹرپول ریڈ نوٹس کی درخواست
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
انڈر 19 ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کھیل
نومبر 16, 2026
میگاسپیڈ کا اعلان، ایلس ہوانگ نے اگست 2025 میں کمپنی چھوڑ دی تھی
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ایران کا بحرین پر تین دن میں دوسری مرتبہ ڈرون حملہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
کیا انڈیانا فیور، ڈبلیو این بی ایل میں کھیلنے کے بعد کیٹ مارٹن اور کیٹلن کلارک کو دوبارہ ایک ٹیم میں شامل کر سکتی ہے؟
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
سرخی: نیو اورلینز کی بندرگاہ کا ٹینکر حادثے پر 10 لاکھ ڈالر سے زائد ہرجانے کا مقدمہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ہواوے نے فولڈ ایبل اسمارٹ فون میٹ ایکس 8 کا ڈیزائن متعارف کرا دیا، تفصیلات تاحال خفیہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026

You Might Also Like

تعلیم

پرائیویٹ اسکولوں میں ویکسینیشن مہم بھرپور طور پر چلائی جائے گی حیدر علی

By Naureen Farooq
تعلیم

تعلیم حکومت سندھ کی اولین ترجیح، مراد علی شاہ کا یومِ تعلیم پر پیغام

By Alisha Akhtar
تعلیم

یو اے ای میں امتحانات میں نقل سے متعلق خلاف ورزیوں پر اسکول اسٹاف کے لیے 2 لاکھ درہم جرمانہ مقرر

By Naureen Farooq
تعلیم

وزیراعلیٰ نے تعلیمی ایمرجنسی کے تحت اسکول فرنیچر مہم کا آغاز کیا

By Naureen Farooq
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?