MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

غزہ امن معاہدے پر شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر کا شکریہ، ڈونلڈ ٹرمپ

Last updated: اکتوبر 15, 2025 2:57 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

شرم الشیخ (مصر): امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے وزیراعظم شہباز شریف اور فیلڈ مارشل عاصم منیر سمیت کئی عالمی رہنماؤں کا غزہ میں امن قائم کرنے کی کوششوں پر شکریہ ادا کیا۔

مصر کے شہر شرم الشیخ میں منعقدہ امن سربراہی اجلاس کے دوران اسرائیل اور حماس کے درمیان غزہ جنگ بندی معاہدے پر دستخط کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے ٹرمپ نے کہا کہ یہ دن مشرقِ وسطیٰ میں امن کے لیے ایک اہم سنگِ میل ہے۔

وزیراعظم شہباز شریف کو تقریب میں خصوصی خطاب کی دعوت دی گئی، جہاں انہوں نے امریکی صدر ٹرمپ اور مصری صدر عبدالفتاح السیسی کا امن معاہدہ طے کرانے میں کردار ادا کرنے پر شکریہ ادا کیا۔

وزیراعظم نے کہا،

“آج غزہ کے عوام کے لیے ایک تاریخی دن ہے۔ صدر ٹرمپ کی قیادت میں کی گئی یہ کوششیں لاکھوں جانیں بچانے کا باعث بنیں، اور وہ حقیقتاً امن کے علمبردار ہیں۔”

شہباز شریف نے کہا کہ پاکستان نے صدر ٹرمپ کو امن کے نوبیل انعام کے لیے نامزد کیا تھا اور آج ایک بار پھر درخواست کرتا ہوں کہ انہیں یہ انعام دیا جائے کیونکہ وہ اس کے حقیقی حقدار ہیں۔

انہوں نے مزید کہا،

“دنیا کو اس وقت آپ جیسے رہنما کی سب سے زیادہ ضرورت ہے۔ آپ وہ شخص ہیں جس نے نہ صرف سات بلکہ آٹھ جنگوں کو رکنے سے بچایا۔”

ٹرمپ نے وزیراعظم کے خطاب کے بعد ہلکے پھلکے انداز میں کہا،

“واہ، میں نے یہ توقع نہیں کی تھی، اب تو میرے پاس کہنے کو کچھ نہیں بچا، سب کو الوداع!”

قبل ازیں وزیراعظم شہباز شریف نے اجلاس کے موقع پر فلسطینی صدر محمود عباس، اردن کے بادشاہ شاہ عبداللہ دوم، اقوام متحدہ کے سیکریٹری جنرل انتونیو گوتریس، قطر کے امیر شیخ تمیم بن حمد الثانی، ترکیہ کے صدر رجب طیب اردوان اور اٹلی کی وزیراعظم جیورجیا میلونی سمیت متعدد عالمی رہنماؤں سے ملاقاتیں کیں۔

وزیراعظم آفس کے مطابق تمام رہنماؤں نے غزہ میں جنگ بندی پر اطمینان کا اظہار کیا اور اسے خطے میں دیرپا امن کے لیے مثبت پیش رفت قرار دیا۔

وزیراعظم شہباز شریف نے غزہ کے عوام کی حوصلہ مندی اور قربانیوں کو خراجِ تحسین پیش کیا اور اس عزم کا اعادہ کیا کہ پاکستان فلسطینی عوام کے ساتھ سفارتی اور اخلاقی حمایت جاری رکھے گا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article حماس نے تمام 20 اسرائیلی یرغمالی رہا کردیے، درجنوں فلسطینی قیدی غزہ پہنچ گئے
Next Article نیتن یاہو نے ’غزہ امن معاہدہ دستخط تقریب‘ میں شرکت کیوں نہیں کی؟ وجہ سامنے آگئی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
علیگڑھ انسٹیٹیوٹ میں ڈریمز نیٹ ورک کے اشتراک سے کامیاب ریکروٹمنٹ سیشن
تازہ ترین تعلیم
نومبر 16, 2026
پاکستانی سفارت خانے کا پاسپورٹ سروسز کے لیے آن لائن اپائنٹمنٹ سسٹم کا اعلان
بریکنگ نیوز تازہ ترین
نومبر 16, 2026
انڈر 19 ایشیا کپ: سنسنی خیز مقابلے کے بعد بھارت نے پاکستان کو شکست دے کر ٹائٹل اپنے نام کر لیا
کھیل
نومبر 16, 2026
میگاسپیڈ کا اعلان، ایلس ہوانگ نے اگست 2025 میں کمپنی چھوڑ دی تھی
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
ایران کا بحرین پر تین دن میں دوسری مرتبہ ڈرون حملہ
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026
کیا انڈیانا فیور، ڈبلیو این بی ایل میں کھیلنے کے بعد کیٹ مارٹن اور کیٹلن کلارک کو دوبارہ ایک ٹیم میں شامل کر سکتی ہے؟
بریکنگ نیوز
نومبر 15, 2026

You Might Also Like

سی ڈی اے کا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کا نوٹس، وضاحت طلب
تازہ ترینسیاست

سی ڈی اے کا فضل الرحمان کی رہائش گاہ پر تجاوزات کا نوٹس، وضاحت طلب

By Ayesha Masood
ٹرمپ کا انکشاف، Nvidia کے سربراہ کے مبینہ چینی جاسوس خاتون سے تعلقات کی ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے
سیاست

ٹرمپ کا انکشاف، Nvidia کے سربراہ کے مبینہ چینی جاسوس خاتون سے تعلقات کی ایف بی آئی تحقیقات کر رہی ہے

By Ayesha Masood
سیاست

پاکستان نے بھارتی وزیر دفاع کے ’سندھ‘ کے بیان کی سخت مذمت کر دی

By Sana Mustafa
آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری
تازہ ترینسیاست

آزاد کشمیر اسمبلی کی 8 مخصوص نشستوں پر الیکشن کا شیڈول جاری

By Ayesha Masood
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?