MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

لیاری میں ہوٹل مالک کی فائرنگ سے نوجوان جاں بحق، واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ قرار

Last updated: اکتوبر 22, 2025 9:54 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی: لیاری کے علاقے پرانا حاجی کیمپ میں ہوٹل مالک کی فائرنگ سے ایک نوجوان جاں بحق ہوگیا۔ پولیس کے مطابق واقعہ غلط فہمی کے باعث پیش آیا۔

تفصیلات کے مطابق کلاکوٹ کے علاقے پرانا حاجی کیمپ گلی نمبر ایک میں واقع الحفیظ میزان ریسٹورنٹ المعروف بھٹو ہوٹل میں منگل اور بدھ کی درمیانی شب فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ ہوٹل کے مالک ثناء اللہ ولد عزیزاللہ نے فائرنگ اس وقت کی جب دو افراد اچانک ہوٹل میں داخل ہوئے، جس پر مالک کو شبہ ہوا کہ وہ ڈاکو یا ٹارگٹ کلرز ہیں۔

فائرنگ کے نتیجے میں 24 سالہ مصطفیٰ کچھی ولد سکندر کچھی کے سر میں گولی لگی، جسے شدید زخمی حالت میں سول اسپتال منتقل کیا گیا، تاہم وہ دوران علاج دم توڑ گیا۔ پولیس کے مطابق مقتول کے پاس سے کے الیکٹرک کا شناختی کارڈ برآمد ہوا۔

پولیس نے موقع پر پہنچ کر ہوٹل مالک کو حراست میں لے لیا اور اسلحہ قبضے میں لے کر تھانہ کلاکوٹ کے حوالے کردیا۔ پولیس کا کہنا ہے کہ واقعہ غلط فہمی کا نتیجہ تھا، تاہم تحقیقات جاری ہیں۔

پولیس کے مطابق واقعے کے دو مقدمات درج کر لیے گئے ہیں — ایک مقدمہ مقتول کے والد کی مدعیت میں فائرنگ اور قتل کے الزام میں، جبکہ دوسرا غیر قانونی اسلحہ رکھنے پر سرکاری مدعیت میں درج کیا گیا ہے۔

ابتدائی تحقیقات کے مطابق مقتول نوجوان پولیس کے ساتھ علاقے میں غیر قانونی طور پر مقیم غیر ملکیوں کی تلاش میں شریک تھا، جب یہ افسوسناک واقعہ پیش آیا۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پنجاب میں دو یا زیادہ مضامین میں ناکام ہونے والے طلبہ کے لیے سزائیں مقرر
Next Article کراچی کے ساحلی علاقے ابراہیم حیدری میں مچھلی کے بیوپاریوں اور گاڑیوں سے لوٹ مار کے واقعات میں اضافہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

ماریا بی کو خواجہ سرا کمیونٹی کے خلاف مبینہ پراپیگنڈے پر این سی سی آئی اے میں طلب کر لیا گیا

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

آئی آئی چندریگر روڈ پر کار اور موٹر سائیکل میں ٹکر، دو افراد جاں بحق

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

راولپنڈی میں زمین پر قبضے کا جشن، جدید ہتھیاروں سے ہوائی فائرنگ کی ویڈیو وائرل

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

حب میں فائرنگ اور تشدد کے واقعات، خاتون سمیت دو افراد جاں بحق، ایک زخمی

By Hamza Baig
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?