کوئٹہ: موسیٰ خیل میں بے گناہی ثابت کرنے کے لیے متاثرین کو انگاروں پر چلانے کے واقعے میں پولیس نے مزید پانچ افراد کو گرفتار کر لیا ہے۔
ڈپٹی کمشنر کے مطابق اب تک گرفتار ملزمان کی تعداد 11 ہو گئی ہے۔ انہوں نے بتایا کہ ویڈیوز میں آگ جلانے اور فیصلے کا اعلان کرنے والے افراد کو بھی حراست میں لے لیا گیا ہے۔
واقعہ اس وقت سامنے آیا جب ایک مقامی دکاندار نے 20 ہزار روپے کی چوری کا الزام لگا کر آٹھ افراد پر شک ظاہر کیا، جس کے بعد انہیں مبینہ طور پر انگاروں پر چلنے پر مجبور کیا گیا۔
حکام کا کہنا ہے کہ متاثرین کو بیان تبدیل کرنے کے لیے دھمکیاں دی جا رہی ہیں اور خوف کے باعث وہ جنگل میں پناہ لینے پر مجبور ہو گئے ہیں۔
متاثرین نے وزیراعلیٰ بلوچستان سرفراز بگٹی سے فوری تحفظ فراہم کرنے کی اپیل کی ہے۔
