پاکستان نے میزبان ملک ترکی کی درخواست پر افغان طالبان کے ساتھ مذاکرات دوبارہ شروع کرنے پر آمادگی ظاہر کر دی ہے۔ سفارتی ذرائع کے مطابق، استنبول میں اگلے ہفتے یہ مذاکرات دوبارہ شروع ہونے کا امکان ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ ترکی اور قطر نے دونوں فریقین کو مذاکرات کی میز پر واپس لانے میں اہم کردار ادا کیا، تاکہ سرحدی کشیدگی اور دہشت گردی کے خدشات پر قابو پایا جا سکے۔
اسلام آباد نے یہ فیصلہ اس یقین دہانی کے بعد کیا کہ اس بار افغان وفد پاکستان کے سیکیورٹی خدشات کو زیادہ سنجیدگی سے لے گا۔ ایک سینئر پاکستانی سفارتکار نے کہا کہ پاکستان مایوسی کے باوجود امن کے لیے بات چیت کے راستے پر گامزن رہنے کا خواہاں ہ
ے۔
