MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

پاکستان کا 100 ارب ڈالر کا "بلو اکانومی” ہدف : وزیرِ خزانہ

Last updated: نومبر 4, 2025 11:54 شام
Sana Mustafa
Share
SHARE

 وفاقی وزیر خزانہ محمد اورنگزیب نے پاکستان کی "بلو اکانومی” کو ملکی معیشت کے لیے ایک "گیم چینجر شعبہ” قرار دیتے ہوئے کہا ہے کہ حکومت نے اس شعبے کی مالیت کو ایک ارب ڈالر سے بڑھا کر 2047 تک 100 ارب ڈالر تک لے جانے کا ہدف مقرر کیا ہے۔

ورچوئل میری ٹائم کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے وزیر خزانہ نے کہا کہ فی الحال یہ شعبہ ملکی جی ڈی پی کا صرف 0.4 سے 0.5 فیصد حصہ ہے، تاہم درست پالیسیوں، سرمایہ کاری اور عالمی شراکت داریوں کے ذریعے اسے پاکستان کی معیشت کا مضبوط ستون بنایا جا سکتا ہے۔

انہوں نے بتایا کہ میری ٹائم افیئرز کی وزارت ایک جامع حکمتِ عملی پر عمل کر رہی ہے جس میں ماہی گیری، آبی کاشتکاری، بندرگاہوں کی جدید کاری، قابلِ تجدید توانائی اور میری ن بایوٹیکنالوجی کو فروغ دینا شامل ہے۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ کراچی، پورٹ قاسم اور گوادر جیسے اہم بندرگاہوں کو ڈیجیٹل سسٹمز اور عالمی معیار کی سہولتوں سے اپ گریڈ کیا جا رہا ہے تاکہ تجارتی عمل کو تیز اور علاقائی تعاون کو فروغ دیا جا سکے۔

انہوں نے بتایا کہ پاکستان کی سمندری خوراک کی برآمدات، جو اس وقت تقریباً 500 ملین ڈالر ہیں، اگلے چار سالوں میں دو ارب ڈالر تک پہنچ سکتی ہیں۔ اس مقصد کے لیے فوڈ اینڈ ایگریکلچر آرگنائزیشن (FAO) کے اشتراک سے ایک نئی قومی ماہی گیری اور آبی کاشتکاری پالیسی بنائی جا رہی ہے۔

وزیر خزانہ نے مزید کہا کہ حکومت سمندری ہوا اور لہروں سے بجلی پیدا کرنے کے پائلٹ منصوبے بھی شروع کر رہی ہے، جب کہ میری ن بایوٹیکنالوجی کے شعبے میں سرمایہ کاری کے وسیع مواقع موجود ہیں۔ ان منصوبوں کے لیے "بلو بانڈز” اور جدید مالیاتی طریقوں سے سرمایہ حاصل کیا جائے گا۔

انہوں نے زور دیا کہ تجارت، سرمایہ کاری اور اصلاحات کے تسلسل کے ساتھ یہ منصوبے پاکستان کو پائیدار ترقی کی راہ پر گامزن کریں گے۔ محمد اورنگزیب نے کہا کہ "بلو اکانومی” کے ساتھ ساتھ ڈیجیٹل انفراسٹرکچر، مصنوعی ذہانت اور مائننگ کے شعبے بھی ملک کی معاشی ترقی کے نئے دور کی بنیاد رکھیں گے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article زرداری کا دوحہ سمٹ میں خطاب: غربت کے خاتمے اور مساوی حقوق پر زور
Next Article ٹرمپ کا نائجیریا میں فضائی حملوں یا فوجی تعیناتی کا عندیہ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
امریکی سفیر کی بے دخلی: کینیڈین پٹیشن پر 1 لاکھ 70 ہزار سے زائد دستخط
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بیلجیئم: پرانی بریوری کی کھدائی کے دوران ایک کروڑ ڈالر کا سونا برآمد
بریکنگ نیوز
اگست 16, 2026
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
آزاد جموں و کشمیر الیکشن کمیشن: ایل اے 17 پر چوہدری یاسین راٹھور کی کامیابی برقرار
تازہ ترین سیاست
اگست 16, 2026
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
اینتھروپک کے ممکنہ آئی پی او کے لیے 200 ارب ڈالر کی آمدنی کا ہدف
Technology تازہ ترین
اگست 16, 2026
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
کارتک آریان کو صدر دروپدی مرمو کی یومِ آزادی کی تقریب میں شرکت کی دعوت
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
پون ملہوترا کی یامی گوتم، کارتک آریان اور سنجے مشرا کی اداکاری کی تعریف
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
اگست 16, 2026

You Might Also Like

سیاست

ایران کا کسی بھی حملے کا بڑا جواب دینے کا انتباہ، مذاکرات سے انکار

By Hannan Khani
سیاست

خیبر پختونخوا میں آپریشنز کے دوران 9 بھارتی سرپرست دہشتگرد ہلاک، پاک فوج

By Wajeeha Batool
سیاست

ٹرمپ نے ایرانی وزیرِ خارجہ عراقچی کے پاکستان سے روانہ ہونے کے بعد امریکی ایلچیوں کا دورہ منسوخ کر دیا

By Aqil Rahman
سیاست

امریکہ کے مشہور جج اور ’’کارٹ اِن پروویڈنس‘‘ کے اسٹار جج فرینک کیپریو 88 سال کی عمر میں انتقال کرگئے

By Hannan Khani
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?