MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا لینڈ کروزر سوار ملزم گرفتار

Last updated: جون 5, 2025 10:07 صبح
Fatima Nadeem
Share
SHARE

کراچی کے علاقے ڈیفنس میں موٹر سائیکل سوار نوجوان پر مبینہ تشدد کی ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہونے کے بعد پولیس نے مرکزی ملزم کو گرفتار کر لیا ہے۔ واقعہ ایک معمولی ٹریفک حادثے کے بعد پیش آیا تھا جب لینڈ کروزر گاڑی اور موٹر سائیکل کے درمیان معمولی ٹکر ہوئی۔

کراچی پولیس کے مطابق، یہ واقعہ گزری تھانے کی حدود میں پیش آیا اور پیر کی صبح اس کا مقدمہ درج کیا گیا۔ ایف آئی آر کے مطابق، گاڑی کی ٹکر کے بعد کار سوار شخص نے غصے میں آ کر نوجوان کو تشدد کا نشانہ بنایا۔

وائرل ویڈیوز میں دیکھا جا سکتا ہے کہ نوجوان کے ساتھ موجود خواتین ہاتھ جوڑ کر ملزم سے معافی مانگ رہی ہیں، جبکہ متاثرہ نوجوان یہ کہتا سنا گیا کہ وہ اپنی بہنوں کو لینے آیا تھا۔

ڈی آئی جی ساؤتھ اسد رضا کے مطابق، ملزم کو ڈی ایچ اے سے گرفتار کر لیا گیا ہے اور اس سے تفتیش جاری ہے۔ پولیس نے پیر کی صبح ملزم کے دفتر اور گھر پر بھی چھاپے مارے، جہاں سے اس کے سکیورٹی گارڈ، ڈرائیور اور گھریلو ملازم کو حراست میں لے لیا گیا، جبکہ لینڈ کروزر گاڑی بھی قبضے میں لے لی گئی ہے۔

عینی شاہد محمد سلیم کی مدعیت میں درج مقدمے میں زدوکوب، دھمکیاں دینے اور اسلحے کے زور پر محصور کرنے کی دفعات شامل کی گئی ہیں۔ مدعی کے مطابق، ملزم نے نوجوان کو اپنے گارڈ کے ساتھ مل کر ہراساں کیا، گالیاں دیں اور دھمکیاں بھی دیں۔

مقدمے میں یہ بھی ذکر ہے کہ ملزم نے خود کو سرکاری ملازم ظاہر کیا، تاہم پولیس کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش سے یہ بات ثابت نہیں ہوئی اور ملزم سرکاری ملازم نہیں ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈرامہ "جڑواں” نے ریٹنگز اور جذباتی کہانی سے جیتا ناظرین کا دل
Next Article کراچی میں اتوار سے اب تک 11 زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے، شہری خوف و ہراس میں مبتلا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
تپ دق صحت، سماجی اور معاشی چیلنج، مکمل خاتمہ کیا جائے گا: شہباز شریف
Health
مارچ 24, 2026
ہیپاٹائٹس سی کی زیرِ آزمائش دوا سے متعلق انکشاف
Health
مارچ 24, 2026
مریضوں کو اسٹروک سے بچانے کیلیے نئی تکنیک وضع
Health
مارچ 24, 2026
تحقیق میں نئی نسل کے ذہنی صحت خراب ہونے کی وجوہات سامنے آگئیں
Health
مارچ 24, 2026
فلو کی تمام اقسام سے تحفظ دینے والا نیزل اسپرے تیار
Health
مارچ 23, 2026
پانی میں موجود نمک خاموشی سے کروڑوں افراد کو ہائی بلڈ پریشر کا مریض بنانے لگا
Health
مارچ 23, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

اسلام آباد میں لڑکی کو ہراساں کرنے اور دھمکیاں دینے والا شخص مقدمے کی زد میں

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

والد کے ساتھ ناشتہ لینے جانے والا 7 سالہ بچہ کھلے مین ہول میں گر کر جاں بحق

By Aiza Uddin
عدالت اور جرائم

کراچی کے علاقے شاہ لطیف ٹاؤن میں پولیس مقابلے کے دوران انتہائی مطلوب ملزم ہلاک۔

By Jaweria Ahmed
عدالت اور جرائم

چنیوٹ میں نوجوان کو تیز دھار آلے سے قتل کر دیا گیا

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?