MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Uncategorized

کراچی: منظور کالونی میں موٹر سائیکل چھیننے کی واردات کے دوران فائرنگ، پولیس اہلکار زخمی

Last updated: ستمبر 25, 2025 11:44 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – جمعرات کی صبح بلوچ کالونی تھانے کی حدود منظور کالونی میں موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کے دوران فائرنگ سے ایک پولیس اہلکار شدید زخمی ہوگیا۔

پولیس کے مطابق زخمی اہلکار کی شناخت 38 سالہ ظہیر عباس ولد محمد نصیب کے نام سے ہوئی، جو درخشاں تھانے میں تعینات ہے۔ وہ گھر سے کورٹ جانے کے لیے نکلا تھا کہ تین مسلح ملزمان نے اسے روک کر نئی موٹر سائیکل چھیننے کی کوشش کی۔ مزاحمت پر ملزمان نے فائرنگ کی جس سے وہ کندھے کے قریب گولی لگنے سے زخمی ہوگیا۔

زخمی پولیس اہلکار کو فوری طور پر چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا جہاں اس کی حالت خطرے سے باہر بتائی جاتی ہے۔ پولیس کے مطابق ملزمان اہلکار کا ذاتی پستول لے گئے تاہم علاقہ مکینوں کے شور مچانے پر موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوگئے۔

عینی شاہدین نے بتایا کہ فائرنگ کی آواز سن کر دیکھا تو پولیس اہلکار زمین پر گرا ہوا تھا جبکہ ملزمان موٹر سائیکل اسٹارٹ کرنے کی کوشش کر رہے تھے، لیکن شور سن کر موقع سے بھاگ گئے۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں بھی ملزمان کو گھبراہٹ میں موٹر سائیکل چھوڑ کر فرار ہوتے دیکھا جا سکتا ہے، فوٹیج میں ان کے چہرے بھی واضح ہیں۔

ایس ایچ او بلوچ کالونی مظہر کانگو کے مطابق اہلکار نے پولیس یونیفارم پر سادہ شرٹ پہن رکھی تھی جس کی وجہ سے ملزمان نے شاید اسے عام شہری سمجھا۔ انہوں نے مزید بتایا کہ اہلکار نے دو ہفتے قبل نئی موٹر سائیکل خریدی تھی۔

علاقہ مکینوں نے شکایت کی کہ گلی میں آئے روز وارداتیں ہوتی ہیں، دو دن قبل بھی ایک شہری کو اسی مقام پر لوٹا گیا تھا۔ پولیس نے سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش شروع کردی ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article پاکستان کے نور زمان اور اشاب عرفان کینیڈا کے نیش کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے پاکستان کے نور زمان اور اشاب عرفان کینیڈا کے نیش کپ کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے
Next Article سرجانی ٹاؤن میں خاتون اور اہل خانہ پر تشدد، اغوا اور چوری کے الزام میں ڈی ایس پی، اے ایس آئی اور کانسٹیبل سمیت 12 افراد کے خلاف مقدمہ درج
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
عالمی یومِ اطفال پر میری ٹائم میوزیم کراچی میں 7 ہزار بچوں کی شرکت متوقع
تازہ ترین تعلیم
نومبر 18, 2026
ورچوئل سیلز کس طرح مستقبل میں طب کے شعبے میں انقلاب برپا کر سکتے ہیں؟
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاک فوج نے فتح میزائل کا کامیاب تجربہ کرکے ایک اور اہم سنگِ میل عبور کر لیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
پاکستان کا فتح تھری سپرسانک کروز میزائل کا کامیاب تجرباتی لانچ
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
سفارتی کشیدگی کے باوجود شی جن پنگ نے جاپانی رہنما کا استقبال کیا
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026
ایک غیر معمولی سفارتی اقدام، چین پہنچنے پر شی جن پنگ نے ڈونلڈ ٹرمپ کا استقبال کیا۔
بریکنگ نیوز
نومبر 18, 2026

You Might Also Like

Uncategorized

پاکستان میں سال کا سب سے چھوٹا دن اور طویل ترین رات

By Wajeeha Batool
Uncategorizedبریکنگ نیوز

نیوکلیئر ماحول میں دونوں ملکوں کے درمیان جنگ کی کوئی گنجائش نہیں، فیلڈ مارشل نے بھارت کو خبردار کردیا

By Aiza Uddin
کم کارڈیشین اور لوئس ہیملٹن کے تعلقات
Uncategorized

کم کارڈیشین اور لوئس ہیملٹن کے تعلقات کی افواہوں نے نئی ہلچل مچا دی

By Tasneem Juzar
Uncategorizedسیاست

پاکستان کے خلاف کوئی بھی جارحیت کرے تو ہم پاک فوج کے ساتھ کھڑے ہوں گے، سہیل آفریدی

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?