MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
عدالت اور جرائم

کراچی میں الگ الگ پولیس مقابلے، ایک ڈکیت ہلاک، تین زخمی حالت میں گرفتار

Last updated: اکتوبر 6, 2025 6:25 شام
Jaweria Ahmed
Share
SHARE

کراچی – شہر کے مختلف علاقوں میں پیر کے روز ہونے والے مبینہ پولیس مقابلوں کے دوران ایک ڈکیت ہلاک جبکہ تین کو زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا۔ ایک ملزم فرار ہونے میں کامیاب ہوگیا۔

تفصیلات کے مطابق بلوچ کالونی تھانے کی حدود میں شہید ملت روڈ کشمیر پلازہ کے قریب پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک مبینہ ڈکیت ہلاک اور دو زخمی حالت میں گرفتار ہوئے۔ ہلاک اور زخمی ملزمان کو چھیپا ایمبولینس کے ذریعے جناح اسپتال منتقل کیا گیا۔

پولیس کے مطابق ہلاک ملزم کی شناخت سکندر ولد عمر اور زخمی ملزمان کی شناخت عرفان ولد شاہنواز علی اور راشد علی ولد محمد علی کے ناموں سے ہوئی۔ پولیس نے ان کے قبضے سے غیر قانونی اسلحہ، نقدی اور زیر استعمال موٹر سائیکل برآمد کرلی۔

ترجمان پولیس کے مطابق گشت پر موجود اہلکاروں نے مشکوک موٹر سائیکل سواروں کو رکنے کا اشارہ کیا تو ملزمان نے فائرنگ کردی، جس پر پولیس نے بھی جوابی کارروائی کی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں دیکھا گیا کہ پولیس ناکے پر تعینات اہلکاروں نے ملزمان کو روکنے کی کوشش کی تاہم انہوں نے فائرنگ کرتے ہوئے فرار ہونے کی کوشش کی۔

دوسری جانب، ابراہیم حیدری میں پولیس اور اسٹریٹ کرمنلز کے درمیان فائرنگ کے تبادلے میں ایک ملزم زخمی حالت میں گرفتار کرلیا گیا جبکہ اس کا ساتھی موقع سے فرار ہوگیا۔ گرفتار ملزم کی شناخت اسامہ عرف شیرو کے نام سے کی گئی۔

پولیس کے مطابق ملزم کے قبضے سے پستول بمعہ ایمونیشن، موبائل فون اور نقدی برآمد ہوئی۔ قانونی کارروائی جاری ہے جبکہ فرار ملزم کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اے این ایف کا ملک گیر کریک ڈاؤن، 84 لاکھ روپے مالیت کی منشیات برآمد
Next Article مانسہرہ میں زمین کے تنازع پر فائرنگ، 4 افراد جاں بحق، 2 زخمی
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

عدالت اور جرائم

اسلام آباد میں ٹک ٹاکر ثنا یوسف قتل، پولیس نے ملزم کی تلاش شروع کر دی

By Nisar Khan
عدالت اور جرائم

کراچی: پولیس اور ڈاکوؤں کے درمیان دو مختلف مقابلے، 3 زخمی سمیت 5 گرفتار

By Hannan Khani
عدالت اور جرائم

ڈیفنس میں نوجوان پر تشدد کرنے والا لینڈ کروزر سوار ملزم گرفتار

By Fatima Nadeem
عدالت اور جرائم

کراچی میں بھتہ خوری کے خلاف آواز بلند، بیرون ملک نیٹ ورکس بے نقاب

By Jaweria Ahmed
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?