کراچی (اسٹاف رپورٹر) — کورنگی نمبر 1 میں مبینہ جھگڑے کے دوران فائرنگ سے ایک خاتون جاں بحق ہوگئیں۔
تفصیلات کے مطابق واقعہ کورنگی تھانے کی حدود، سیکٹر 32-B صدیق اکبر مسجد کے قریب پیش آیا، جہاں فائرنگ کے نتیجے میں 50 سالہ پروین زوجہ عبدالرشید موقع پر جاں بحق ہوگئیں۔
اطلاع ملتے ہی پولیس اور ریسکیو اہلکار موقع پر پہنچے اور مقتولہ کی لاش کو اسپتال منتقل کیا۔
ایس ایچ او کورنگی عدیل افضل کے مطابق علاقے میں دو گروپوں کے درمیان جھگڑا جاری تھا، جس دوران فائرنگ کا واقعہ پیش آیا۔ پولیس نے تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
