اسلام آباد — وفاقی کابینہ کا اجلاس، جس میں 27ویں آئینی ترمیم پر غور اور منظوری متوقع تھی، اچانک ملتوی کر دیا گیا۔ اجلاس کی اچانک منسوخی نے حکومتی اتحادیوں کے درمیان اختلافات کی خبریں ایک بار پھر گرم کر دی ہیں۔
ذرائع کے مطابق کابینہ کا اجلاس آج ترمیم کے مسودے کو حتمی شکل دینے کے لیے بلایا گیا تھا، تاہم آخری لمحات میں حکومتی اتحادی جماعتوں کے درمیان مشاورت کے باعث اجلاس ملتوی کرنے کا فیصلہ کیا گیا۔
کابینہ ارکان کو مطلع کر دیا گیا ہے کہ اجلاس جلد دوبارہ طلب کیا جائے گا، تاہم نئی تاریخ کا اعلان ابھی نہیں کیا گیا۔ سیاسی مبصرین کا کہنا ہے کہ اجلاس کا ملتوی ہونا حکومت کے محتاط رویے اور اندرونی دباؤ کی عکاسی کرتا ہے۔
ذرائع کے مطابق مجوزہ آئینی ترمیم میں وسائل کی تقسیم، انتظامی ڈھانچے میں تبدیلیاں اور آئینی اصلاحات سے متعلق نکات شامل ہیں۔
