MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
سیاست

27ویں آئینی ترمیم آئین کی روح کے خلاف ہے، وفاق کو خطرہ لاحق ہوسکتا ہے، بیرسٹر گوہر

Last updated: نومبر 8, 2025 2:24 صبح
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

اسلام آباد — پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے چیئرمین بیرسٹر گوہر علی خان نے مجوزہ 27ویں آئینی ترمیم کو آئین کی روح اور وفاق کی وحدت کے لیے خطرہ قرار دے دیا۔

قومی اسمبلی کے اجلاس سے خطاب میں بیرسٹر گوہر نے کہا کہ حکومت نے یہ ترمیم بغیر مشاورت اور شفافیت کے پیش کی۔ "نہ ہم سے رابطہ کیا گیا، نہ ہی 27ویں ترمیم کا مسودہ ہمیں دکھایا گیا،” انہوں نے کہا۔

بیرسٹر گوہر کا کہنا تھا کہ یہ ترمیم وفاقی ڈھانچے کو کمزور کرے گی۔ "کچھ لوگوں کو غیر معمولی اختیارات دینا وفاق کو خطرے میں ڈالنے کے مترادف ہے،” انہوں نے خبردار کیا۔

انہوں نے کہا کہ سپریم کورٹ میں 56 ہزار مقدمات زیر التوا ہیں اور وہ ججز کہاں گئے جو ان کیسز کو نمٹانے کے ذمہ دار تھے۔ ان کے مطابق بانی پی ٹی آئی "عوام کے حقوق اور آئین کی بالادستی کے لیے جیل میں بیٹھے ہیں۔”

پی ٹی آئی چیئرمین نے کہا کہ این ایف سی ایوارڈ میں صوبوں کا شیئر کم کرنا کسی صورت قبول نہیں ہوگا۔ "27ویں آئینی ترمیم قوم کو مزید تقسیم کرے گی،” انہوں نے کہا، اور حکومت کو مشورہ دیا کہ وہ اپنی آئینی مدت پوری کرے، نہ کہ ترمیمات کے ذریعے تنازعات پیدا کرے۔

دوسری جانب، مسلم لیگ (ن) کے رہنما ڈاکٹر طارق فضل چوہدری نے وضاحت کی کہ یہ ترمیم اسکولوں یا کالجز کے کنٹرول سے متعلق نہیں بلکہ نصاب کی بہتری سے متعلق ہے۔ "ہم نصاب میں اصلاحات کی بات کر رہے ہیں، اداروں کے کنٹرول کی نہیں،” انہوں نے کہا۔

ڈاکٹر طارق کا کہنا تھا کہ یکساں نظام تعلیم وقت کی ضرورت ہے، جبکہ آبادی کا بڑھتا ہوا دباؤ بھی بڑا چیلنج ہے۔ انہوں نے پی ٹی آئی کو مشورہ دیا کہ وہ پارلیمانی کمیٹیوں میں اپنا کردار ادا کرے اور ترمیم کو متنازع بنانے سے گریز کرے۔

انہوں نے مزید کہا کہ خیبرپختونخوا میں امن و امان کی صورتِ حال تشویشناک ہے، اور افغان طالبان سے مطالبہ کیا کہ وہ کالعدم تنظیموں کی حمایت ترک کریں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article اسلام آباد کی انسدادِ دہشت گردی عدالت نے 8 پی ٹی آئی رہنماؤں کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے
Next Article 27ویں آئینی ترمیم پر پریشانی کی ضرورت نہیں، بلدیاتی نظام کو آئینی تحفظ دیا جائے، ایم کیو ایم
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

سیاست

کے پی میں 40 فیصد منرل واٹر پینے کے لیے غیر محفوظ قرار

By Sana Mustafa
سیاست

مودی اور ٹرمپ کی آئندہ ماہ ممکنہ ملاقات — تجارتی تنازعات ایجنڈے میں شامل

By Hannan Khani
پاکستانی سائبر حملہ: بھارتی دفاعی اداروں کی ویب سائٹس ہیک، حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش
سیاست

پاکستانی سائبر حملہ: بھارتی دفاعی اداروں کی ویب سائٹس ہیک، حساس ڈیٹا ڈارک ویب پر فروخت کیلئے پیش

By Niaz Ali
سیاست

صنعتی شعبے نے حکومتی دعوے مسترد کیے، سرکلر قرض کم نہیں ہوا، ٹیرف میں مزید اضافہ متوقع

By Sana Mustafa
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?