MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

99 فیصد کیسز میں دل کے دورے اور فالج سے بچنا ممکن، تحقیق

Last updated: اکتوبر 2, 2025 10:33 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

ایک منفرد تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ فالج اور دل کے دورے جیسی سنگین بیماریوں کے 99 فیصد کیسز میں احتیاط اور علاج سے بچا جا سکتا ہے۔

‎طبی ویب سائٹ کے مطابق امریکا اور جنوبی کوریا میں کی جانے والی تحقیق کے مطابق دل کے دورے اور فالج کے شکار ہونے والے افراد عام طور پر لاپرواہی کی وجہ سے سنگین بیماریوں کا شکار ہوتے ہیں اگر وہ احتیاط کریں تو 99 فیصد افراد محفوظ زندگی گزار سکتے ہیں۔

‎ماہرین صحت کا ماننا ہے کہ دل کی بیماریوں سے ہونے والی 85 فیصد اموات دل کے دورے اور فالج کی وجہ سے ہوتی ہیں اور دنیا بھر میں 6 کروڑ سے زائد لوگ ہر سال دل کے ناکارہ ہونے کا شکار بنتے ہیں۔

‎ماضی میں بھی کی جانے والی تحقیق میں بتایا جا چکا ہے کہ سگریٹ نوشی ترک کرنے، موٹاپے سے بچنے، ہائی بلڈ پریشر اور ہائی کولیسٹرول کو کنٹرول کرنے، شراب نوشی سے گریز کرنے، غیر صحت مند کھانوں (خاص طور پر پروسیسڈ فوڈ) کا استعمال ترک کرنے اور سست طرز زندگی کو چھوڑنے سے دل کی بیماری کے خطرے کو کم کیا جا سکتا ہے۔

‎اسی طرح اب 9,000 سے زیادہ بالغ افراد پر کی جانے والی ایک تحقیق سے معلوم ہوا ہے کہ دل کا ناکارہ ہونے اور فالج کا شکار ہونے والے 99 فیصد سے زیادہ لوگ چار خطرات میں سے کم سے کم ایک کا شکار تھے اور یہ کہ انہیں لاحق خطرہ احتیاط اور ابتدائی علاج سے ختم ہوسکتا تھا۔

‎ماہرین کے مطابق عام طور پر دل کے دورے اور فالج کے شکار ہونے والے افراد ہائی بلڈ پریشر، ہائی کولیسٹرول، ہائی بلڈ شوگر اور تمباکو نوشی کے استعمال سے پیدا ہونے والے خطرات سے دوچار ہوتے ہیں۔

‎محققین نے جنوبی کوریا کے 90 لاکھ سے زیادہ اور امریکا کے تقریباً 7,000 بالغ افراد کے میڈیکل ڈیٹا کا جائزہ بھی لیا اور 20 سال تک ان کی نگرانی کی گئی، اس دوران ان پر بلڈ پریشر، کولیسٹرول، گلوکوز اور سگریٹ نوشی کے اثرات کا جائزہ لیا گیا۔

‎ماہرین نے نوٹ کیا کہ عام طور پر دل کے دورے اور فالج کے شکار ہونے والے افراد ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر جیسے خطرات سے دوچار تھے، تاہم یہ طبی مسائل احتیاط اور علاج سے حل کیے جا سکتے ہیں لیکن بد قسمتی سے لوگ ان پر توجہ نہیں دیتے۔

‎محققین نے بتایا کہ مذکورہ عوامل تبدیل کیے جا سکتے ہیں لیکن جینیاتی یا دیگر عوامل جیسا کہ سی-ری ایکٹو پروٹین کو تبدیل نہیں کیا جا سکتا۔

‎ماہرین کا کہنا تھا کہ ہائی بلڈ پریشر، کولیسٹرول اور شوگر جیسے عوامل پر قابو پانے سے دل کی بیماریوں سے بچاؤ ممکن ہے۔

‎محققین نے کہا کہ ہائی بلڈ پریشر کو آسانی سے جانچا جا سکتا ہے لیکن چونکہ اس کی کوئی علامت نہیں ہوتی اس لیے اسے اکثر نظر انداز کر دیا جاتا ہے، یہ ضروری ہے کہ اسے بروقت پہچان کر علاج کیا جائے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وفاقی اسپتالوں کے ملازمین کے ہیلتھ رسک الاؤنس کی بحالی پر اصولی اتفاق
Next Article دماغی بیماری کیخلاف لڑنے والے ’آسٹروکیپسولز‘
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

برازیل میں دنیا کی پہلی سنگل ڈوز ڈینگی ویکسین کے استعمال کی منظوری

By Neha Ashraf
Health

تحقیق: دیہی علاقوں میں رہنے سے بچوں میں ٹائپ 1 ذیابیطس کا خطرہ بڑھ سکتا ہے

By Fatima Nadeem
Health

وبائی امراض کی روک تھام کاعالمی دن آج منایا جا رہا ہے

By Neha Ashraf
Health

انسداد پولیو کیلئے پاکستان اور افغانستان کا مشترکہ عزم کا اظہار

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?