اسلام آباد — وزیراعظم شہباز شریف سے وفاقی وزیر داخلہ محسن نقوی نے اہم ملاقات کی جس میں ملک کی داخلی سلامتی، امن و امان کی مجموعی صورتحال اور انسداد دہشت گردی کے اقدامات پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔
وزیر داخلہ نے وزیراعظم کو حالیہ سیکیورٹی امور اور ملک میں امن و امان کے حوالے سے پیش رفت سے آگاہ کیا۔ وزیراعظم نے وزارت داخلہ اور اس کی ٹیم کی کوششوں کو سراہا اور ان کی کارکردگی کی تعریف کی۔
وزیراعظم نے کہا کہ "عوام کے جان و مال کا تحفظ، قانون کی حکمرانی کا فروغ، اور دہشت گردی کا مکمل خاتمہ حکومت کی اولین ترجیحات میں شامل ہے۔”
وزیراعظم نے ہدایت کی کہ شہریوں کے تحفظ کے لیے مربوط، مؤثر اور مسلسل اقدامات کو جاری رکھا جائے تاکہ ملک میں دیرپا امن یقینی بنایا جا سکے
