لاہور – شہر کے مختلف علاقوں سے تین افراد کی لاشیں برآمد ہوئیں جنہیں پولیس نے تحویل میں لے کر تحقیقات کا آغاز کر دیا ہے۔
پولیس کے مطابق، ہنجروال کے علاقے سے 28 سالہ شخص کی لاش ملی، جبکہ کاہنہ میں ایک گھر کی پانی کی ٹینکی سے 40 سالہ شخص کی لاش برآمد ہوئی۔
پولیس نے بتایا کہ تیسری لاش نواب ٹاؤن سے ملی ہے جو 40 سالہ نامعلوم شخص کی ہے۔
لاشوں کو پوسٹ مارٹم کے لیے اسپتال منتقل کر دیا گیا ہے، جبکہ پولیس نے واقعات کی تحقیقات شروع کر دی ہیں۔
