MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

مائگرین سے خواتین کیوں زیادہ متاثر ہوتی ہیں؟

Last updated: اکتوبر 21, 2025 4:16 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

طبی ماہرین کا کہنا ہے کہ خواتین میں ہارمونز اور خصوصی طور پر (ایسٹروجن اور پروجیسٹرون) کی سطح بڑھنے سے مائگرین کا زیادہ شکار ہوتی ہیں اور ان میں مذکورہ مرض کی تعداد مردوں کے مقابلے تین گنا سے بھی زیادہ ہے۔

‎مائگرین کو عام الفاظ میں آدھے سر کا درد بھی کہا جاتا ہے (ضروری نہیں کہ یہ درد فقط آدھے سر میں ہی ہو) عام طور پر وقفے وقفے سے ہونے والے سر درد کو بھی مائگرین کہتے ہیں۔

‎مائگرین میں سر کے درد کے ساتھ ساتھ دوسری علامات مثلاً متلی، قے اور وقتی طور پر بینائی کا متاثر ہونا یا تیز دھوپ، تیز روشنی، تیز آواز، کسی خاص خوشبو یا بدبو وغیرہ سے الجھن شامل ہے جوکہ آپ کی معمول کی زندگی کو متاثر بلکہ بےکار کرسکتی ہیں۔

‎ماہرین کہتے ہیں کہ مائگرین صرف شدید سر درد نہیں بلکہ ایک پیچیدہ دماغی حالت ہے جو حواس (دیکھنے، سننے، سونگھنے، چھونے اور چکھنے) سے متعلق معلومات کو غیر معمولی طور پر پروسیس کرتی ہے۔

‎مائگرین والے لوگوں کو روشنی، آواز، بو، چھونے، یا ذائقے سے پریشانی ہو سکتی ہے، اس کے علاوہ، سر میں دھڑکن جیسا درد، چکر، تھکاوٹ اور توجہ دینے میں مشکل جیسی علامات ہوتی ہیں۔

‎عام طورپر مائگرین کا دورہ 4 گھنٹوں سے 3 دن تک یا اس سے بھی زیادہ رہ سکتا ہے۔

‎طبی ویب سائٹ میں شائع رپورٹ کے مطابق مائگرین کا مرض مردوں کے مقابلے خواتین میں زیادہ ہوتا ہے لیکن بچپن میں لڑکوں اور لڑکیوں میں مائگرین کی شرح برابر ہوتی ہے۔

‎ماہرین کہتے ہیں کہ بلوغت کے بعد خواتین میں مائگرین 2 سے 3 گنا زیادہ ہوتا ہے، آسٹریلیا کی ایک تحقیق کے مطابق ہر 3 میں سے 1 خاتون جبکہ مردوں میں یہ 15 میں سے 1 کو ہوتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق بلوغت کے بعد خواتین کے جسم میں ہارمونز (ایسٹروجن اور پروجیسٹرون) کی سطح بڑھ جاتی ہے جو مائگرین کو متحرک کر سکتی ہے۔

‎ماہرین کہتے ہیں کہ خاص طور پر جب مذکورہ ہارمونز کم ہوتے ہیں، خصوصی طور پر ماہواری سے پہلے، حمل کے پہلے تین مہینوں کے دوران یا پھر زچگی کے بعد خواتین میں مائگرین کے دورے بڑھ سکتے ہیں۔

‎ماہرین کا کہنا ہے کہ جب ایسٹروجن کی سطح اچانک کم ہوتی ہے تو یہ دماغ میں ایک خاص عمل (cortical spreading depression) کو متحرک کرتی ہے جو مائگرین کا سبب بنتا ہے۔

‎ماہرین جانتے ہیں کہ حمل کے دوران خواتین میں ہارمونز میں تیزی سے تبدیلی ہوتی ہے، خاص طور پر پہلے تین مہینوں میں، جس سے ان میں مائگرین بڑھ سکتا ہے جب کہ زچگی کے بعد بھی ہارمونز کی سطح اچانک گرنے سے بھی دورے بڑھ جاتے ہیں۔

‎تحقیق کے مطابق مائگرین خاندانوں میں خاص طور پر ماں سے بچوں میں منتقل ہو سکتا ہے کیونکہ ماں سے مائٹوکونڈریا (خلیوں میں توانائی بنانے والے حصے) وراثت میں ملتے ہیں۔

‎علاوہ ازیں تناؤ، نیند کی کمی، یا بھوک کی وجہ سے مائگرین بڑھ سکتا ہے جب کہ خواتین میں تناؤ، اضطراب، اور ڈپریشن کا مائگرین سے گہرا تعلق ہوتا ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ٹرین سے سفر کرنے والوں کیلیے اہم خبر، محکمہ ریلوے کا بڑا فیصلہ
Next Article کراچی: ڈینگی کیسز میں مسلسل اضافہ، محکمہ صحت اور انڈس ہسپتال کے ڈیٹا میں واضح فرق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
پاکستان میں پہلی بار دل کی بے ترتیبی کے علاج کیلئے جدید ٹیکنالوجی متعارف
Health
مارچ 26, 2026
پنجاب: محفوظ خون کی منتقلی، بلڈ بینک مانیٹرنگ سخت
Health
مارچ 26, 2026
لاہور: فالج کے حملوں میں مبتلا 4 افراد کی جانیں بچا لی گئیں
Health
مارچ 26, 2026
وہ انفیکشن جو برسوں تک چھپا رہ کر جسم پر اچانک حملہ کرتا ہے
Health
مارچ 26, 2026
لاہور میں چیف منسٹر ایڈلٹ کارڈیک سرجری پروگرام کا آغاز
Health
مارچ 25, 2026
چیا سیڈز ہر کسی کیلئے مفید نہیں: طبی ماہرین کی اہم وارننگ
Health
مارچ 25, 2026

You Might Also Like

Health

ایلو ویرا الزائمر کی بیماری سے لڑنے کیلئے خفیہ ہتھیار ثابت ہو سکتا ہے، تحقیق

By Neha Ashraf
Health

پنجاب میں پہلا ٹائم بیسڈ اسٹروک ٹریٹمنٹ کلچر متعارف

By Neha Ashraf
Health

پاکستان میں ایک اور مریض میں کانگو وائرس کی تصدیق ہو گئی

By Neha Ashraf
Health

مصطفیٰ کمال کی تمام اسپتالوں میں بخار کے مریضوں کیلئے الگ کاؤنٹرز قائم کرنے کی ہدایت

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?