MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

بچپن میں چینی کا کم استعمال دل کی بیماریوں کے خطرات کم کرسکتا ہے: تحقیق

Last updated: اکتوبر 30, 2025 3:58 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

برطانیہ میں کی گئی ایک حالیہ تحقیق سے انکشاف ہوا ہے کہ حمل کے دوران اور بچپن میں چینی کے استعمال میں کمی سے بالغ عمر میں دل کی بیماریوں کا خطرہ نمایاں حد تک کم کیا جا سکتا ہے۔

‎یہ نتائج ایک وسیع مطالعے کے بعد سامنے آئے ہیں جس میں 63 ہزار سے زائد برطانوی بالغ افراد کے صحت کے ریکارڈز کا تجزیہ کیا گیا، یہ وہ افراد تھے جو جنگِ عظیم دوم کے بعد کے دور میں پیدا ہوئے، جب برطانیہ میں چینی پر پابندی تھی۔

‎تحقیق کے مطابق 1950 کی دہائی میں برطانوی حکومت نے حاملہ خواتین کے لیے روزانہ 40 گرام سے کم چینی کی اجازت دی تھی، جبکہ دو سال سے کم عمر بچوں کو اضافی چینی (Added Sugar) بالکل نہیں دی جاتی تھی۔

‎ماہرین نے ان افراد کی طویل المدتی صحت کا جائزہ لیتے ہوئے دریافت کیا کہ جن بچوں نے ابتدائی عمر میں چینی کا کم استعمال کیا، ان میں دل کی بیماریوں کے امکانات کہیں کم پائے گئے۔

‎تحقیق میں انکشاف ہوا کہ جن شرکاء نے پیدائش سے دو سال کی عمر تک چینی کی کم مقدار حاصل کی، ان میں دل کی بیماری کا مجموعی خطرہ 20 فیصد کم تھا، دل کے دورے کا خطرہ 25 فیصد، دل کی ناکامی (Heart Failure) کا امکان 26 فیصد، دل کی بے ترتیبی (Atrial Fibrillation) کا خطرہ 24 فیصد، فالج (Stroke) کا خطرہ 31 فیصد اور دل کی بیماری سے موت کا خطرہ 27 فیصد کم تھا۔

‎سائنس دانوں کا کہنا ہے کہ چینی کے کم استعمال سے ذیابطیس اور ہائی بلڈ پریشر جیسے امراض کے امکانات بھی گھٹ جاتے ہیں، جو بالآخر دل کے امراض کا باعث بنتے ہیں۔

‎البتہ ماہرین نے واضح کیا کہ یہ تحقیق براہِ راست سبب و اثر کا ثبوت فراہم نہیں کرتی، بلکہ ایک مضبوط تعلق ظاہر کرتی ہے۔

‎تاہم، نتائج سے یہ بات واضح ہوتی ہے کہ حمل اور بچپن میں غذائی نظم و ضبط آئندہ زندگی میں دل کی صحت پر گہرے مثبت اثرات ڈال سکتا ہے۔

‎ماہرین کے مطابق اگر ان نتائج کی مزید تحقیقات سے تصدیق ہو جاتی ہے تو یہ نتائج مستقبل میں حاملہ خواتین اور چھوٹے بچوں کے لیے غذائی ہدایات مرتب کرنے میں اہم کردار ادا کر سکتے ہیں، تاکہ دنیا بھر میں دل کی بیماریوں کے بوجھ کو کم کیا جا سکے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article وارنر برادرز نے “ہیلو کِٹی” فلم کی 2028 میں ریلیز کی تاریخ کا اعلان کردیا
Next Article خطرے کی گھنٹی بج گئی، لاہور میں منکی پاکس کا دوسرا مریض سامنے آگیا
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
صومالیہ میں قزاقوں کی فائرنگ سے جاں بحق پاکستانیوں کی میتیں وطن لانے میں مشکلات
Maritime تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
امریکی قونصل جنرل کا کراچی پورٹ کا دورہ، جدیدکاری اور سرمایہ کاری کے مواقع پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
گورنر سندھ سے آسٹریا کے اعزازی قونصل جنرل کی ملاقات، تجارتی و اقتصادی تعاون پر گفتگو
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
صومالیہ میں قید پاکستانیوں کا معاملہ، گورنر سندھ نہال ہاشمی کا اہم بیان
تازہ ترین سیاست
اکتوبر 1, 2026
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
پنجاب حکومت اور ٹرانسپورٹرز کے درمیان مذاکرات کامیاب، 15 اکتوبر تک مہلت
تازہ ترین کاروبار اور تجارت
اکتوبر 1, 2026
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
پی ایم اے کا ملک بھر کے نجی میڈیکل سینٹرز میں ہڑتال کا اعلان، حکومت کو 11 اکتوبر کی ڈیڈ لائن
Health تازہ ترین
اکتوبر 1, 2026

You Might Also Like

Health

پاکستان میں شوگر کی نئی دوا متعارف کرا دی گئی

By Neha Ashraf
Health

راولپنڈی: 24 گھنٹوں کے دوران ڈینگی کے 16 نئے کیسز رپورٹ

By Neha Ashraf
Health

انفلوئنزا: تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی ابتدائی نشانیاں

By Neha Ashraf
Health

وزارت صحت کی جانب سے سیلاب متاثرین کے لیے ادویات اور ویکسین کی پہلی کھیپ روانہ

By Fatima Nadeem
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?