کراچی میں افسوسناک ٹریفک حادثے میں ایف آئی اے اہلکار جاں بحق ہو گیا جب ایک تیز رفتار ڈمپر نے موٹرسائیکل کو روند ڈالا۔ پولیس کے مطابق واقعہ سپر ہائی وے کے قریب پیش آیا جہاں ڈمپر بے قابو ہو کر اہلکار کی موٹرسائیکل سے ٹکرا گیا۔
ریسکیو ٹیموں نے لاش کو عباسی شہید اسپتال منتقل کر دیا ہے جبکہ ڈمپر کا ڈرائیور موقع سے فرار ہو گیا۔ پولیس نے گاڑی کو قبضے میں لے کر ڈرائیور کی تلاش شروع کر دی ہے۔
پولیس حکام کا کہنا ہے کہ شہر میں بھاری گاڑیوں کی تیز رفتاری کے باعث حادثات میں تشویشناک اضافہ ہو رہا ہے اور شہریوں کی جانیں خطرے میں ہیں۔
