MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کی بیماری کا دن منایا جا رہا ہے

Last updated: نومبر 12, 2025 4:13 شام
Neha Ashraf
Share
SHARE

پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج نمونیا کی بیماری کا دن منایا جا رہا ہے جس کا مقصد عوام میں اس جان لیوا بیماری سے بچاؤ اور احتیاطی تدابیر سے متعلق شعور پیدا کرنا ہے۔

‎نمونیا کے مرض کی روک تھام اور اس کے مہلک اثرات کے بارے میں آگاہی دینے کیلئے عالمی یوم نمونیا ہر سال 12 نومبر کو منایا جاتا ہے، نمونیا پھیپھڑوں کے انفیکشن کی ایک بیماری ہے جس کا وائرس بچوں اور بزرگوں سمیت کمزور مدافعت والے افراد کو اپنا شکار بناتا ہے، دنیا بھر میں اموات کا سبب بننے والے عوارض میں سانس کی نالی کا انفیکشن چوتھے نمبر پر ہے۔

‎نائجیریا اور بھارت کے بعد پاکستان تیسرا بڑا ملک ہے جہاں نمونیا کے باعث سالانہ 92 ہزار بچے لقمہ اجل بن جاتے ہیں، نمونیا کی علامات میں تیز بخار، سردی لگنا، سانس لینے میں دشواری، سینے میں درد، گردن میں اکڑاؤ، بچے کا دودھ کم یا بالکل نہ پینا، چہرے کا نیلا پڑ جانا جیسی علامات شامل ہیں۔

‎نمونیا کے مریضوں کیلئے گوشت، مچھلی سمیت زیادہ پروٹین والی غذاؤں کا استعمال مفید ثابت ہوتا ہے، مرض سے بچاؤ کیلئے بچوں کو پیدائش کے ڈیڑھ ماہ، اڑھائی ماہ اور ساڑھے 3 ماہ بعد نمونیا کے ٹیکے لگوانا ضروری ہے۔

‎سابق وزیر صحت پروفیسر جاوید اکرم کا کہنا ہے کہ نمونیا دراصل نظام تنفس کے راستے یا پھیپھڑوں کے انفیکشن کو کہا جاتا ہے، اس کی ابتدائی علامات نزلہ اور زکام ہوتی ہیں تاہم درست تشخیص کیلئے ایکس رے کیا جانا ضروری ہے، دمہ، ذیابیطس اور امراض قلب جیسے کسی مرض میں مبتلا ہونے والوں کو اگر نمونیا بھی ہو جائے تو یہ ان کیلئے شدید خطرے کی بات ہوتی ہے، جبکہ کمزور قوت مدافعت والے بھی نمونیا کے باعث موت کا شکار ہو سکتے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article ڈینگی اور ملیریا کے مہنگے ٹیسٹ کتنے سستے ہو گئے؟ بڑی خبر آ گئی
Next Article نائجیریا میں مسلمانوں کی اکثریت، مسیحی آبادی تیزی سے بڑھ رہی ہے , پیو ریسرچ رپورٹ
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026
برطانیہ: گردن توڑ بخار سے 2 طالبعلم ہلاک، متعدد وائرس میں مبتلا
Health
مارچ 21, 2026
جوان افراد میں ہارٹ اٹیک کی شرح میں اضافے کی اہم وجہ دریافت
Health
مارچ 21, 2026
ذیابیطس سے بچاؤ کے لیے کتنی نیند ضروری ہے؟
Health
مارچ 21, 2026
ملک میں ڈینگی الرٹ جاری، تکنیکی معاونت اور سخت ایس او پیز لازم
Health
مارچ 20, 2026
عید کی چھٹیوں میں ٹیچنگ اسپتالوں کے آؤٹ ڈور بند رہیں گے
Health
مارچ 20, 2026

You Might Also Like

Health

اینٹی بائیوٹکس کے نامکمل یا غیر ضروری استعمال سے متعلق تشویشناک انکشاف

By Neha Ashraf
Health

وزیراعظم انسدادِ ہیپاٹائٹس پروگرام: مصر کا پاکستان کو ادویات کا عطیہ

By Neha Ashraf
Health

لاہور میں بسنت کے دوران پولیو مہم 6 سے 8 فروری تک بلاتعطل جاری رہے گی

By Neha Ashraf
Health

6 اور 7 فروری کو صوبے کے تمام اسپتال معمول کے مطابق کام کریں گے

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?