لاہور: ڈولفن اسکواڈ نے انٹیلیجنس بیسڈ کارروائی کرتے ہوئے شہر میں 100 سے زائد وارداتوں میں ملوث گینگ کے سرغنہ کو سمن آباد سے گرفتار کرلیا۔
ترجمان ڈولفن کے مطابق ملزم فیصل مخصوص علاقوں میں ڈکیتی، چوری اور جھپٹا مارنے کی متعدد وارداتوں میں ملوث رہا ہے۔ گرفتاری کے دوران ملزم کی جانب سے شدید مزاحمت کی گئی، تاہم ڈولفن ٹیم نے اسے قابو کرلیا۔
پولیس کا کہنا ہے کہ ملزم کے خلاف پہلے سے کئی سنگین مقدمات درج ہیں۔ گرفتار ملزم کو قانونی کارروائی کے لیے تھانہ گلشن راوی کے حوالے کر دیا گیا ہے۔
