سری لنکا کے سابق ٹیسٹ اور ون ڈے کرکٹر ڈی ایس ڈی سلوا دنیا سے رخصت ہو گئے۔
سری لنکا کرکٹ کے مطابق ڈی ایس ڈی سلوا نے اپنے کیریئر میں 12 ٹیسٹ اور 41 ون ڈے انٹرنیشنل میچز میں ملک کی نمائندگی کی۔ وہ 1982 میں ٹیسٹ کرکٹ کھیلنے والی سری لنکن ٹیم کا بھی حصہ تھے۔
کرکٹ سے ریٹائرمنٹ کے بعد ڈی ایس ڈی سلوا نے انتظامی کردار بھی ادا کیا اور 2009 سے 2011 تک سری لنکا کرکٹ کی عبوری انتظامیہ کے چیئرمین کے طور پر خدمات انجام دیں۔
