MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
Health

کراچی: ٹراما سینٹر میں اب ویسکیولر سرجری بھی ہوگی: ڈاکٹر عذرا پیچوہو

Last updated: دسمبر 25, 2025 10:59 صبح
Neha Ashraf
Share
SHARE

وزیر صحت سندھ و بہبود آبادی ڈاکٹر عذرا پیچوہو کا کہنا ہے کہ ٹراما سینٹر میں اب ویسکیولر سرجری بھی ہوگی جبکہ اسپتالوں میں ادویات کو ڈیجٹائز کر رہے ہیں تاکہ ادویات باہر نہ فروخت ہوں۔

‎انہوں نے کراچی میں پریس کانفرنس سے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ سول اسپتال میں ادویات کو ڈیجٹلائز کرنے کا سسٹم شروع کردیا گیا ہے، اس طریقے سے ادویات کو با آسانی ٹریس کیا جا سکے گا، جبکہ اتائی ڈاکٹرز کی دکانیں بند کرنے کے لیے کارروائیاں کر رہے ہیں۔

‎وزیر صحت سندھ کا کہنا ہے کہ جناح اسپتال میں رواں سال اسٹروک یونٹ بنایا ہے، این آئی سی وی ڈی میں حاملہ خواتین کے لیے الگ سے یونٹ ہے۔ دل کا دورہ پڑنے کے باعث حاملہ خواتین کی اموات ہو رہی تھیں۔

‎ڈاکٹر عذرا پیچوہو نے کہا کہ لیاری میڈیکل کالج میں پرانی اسکیم مکمل ہوگئی ہیں، جبکہ یہاں روبوٹکل سرجری بھی کروائی گئیں۔ سول اسپتال کراچی میں نیورو سرجری یونٹ قائم کیا ہے، سول اسپتال کراچی کا ماسٹر پلان جنوری تک تیار ہوجائے گا۔ کراچی میں 19 چیسٹ پین یونٹ ہیں۔ بلدیہ سینٹر میں 825 مریضوں کا علاج ہوچکا ہے۔

‎انہوں نے کہا کہ مینٹل ہیلتھ کے لیے غیرسرکاری اداروں کے ساتھ کام کر رہے ہیں، لیڈی ہیلتھ ورکرز کو مینٹل ہیلتھ کی ٹریننگ دی ہے۔

‎ان کا کہنا ہے کہ ہم نے ایم ڈی کیٹ کی پالیسی بنا دی ہے، 5 کے قریب ٹیوٹرز ہر سال نجی اسپتال بھیجے جائیں گے انہیں ماسٹرز کی ڈگری ملے گی، وہ ٹیوٹرز حکومت کے خرچے پر ماسٹرز کریں گے تاکہ نرسنگ اسٹوڈنٹس کی کارکردگی بہترہو۔ نرسنگ اسٹوڈنٹس کو 30 ہزار ماہانہ وظیفہ ملے گا۔

‎صوبائی وزیر صحت نے کہا کہ نادرا کے ساتھ ایم او یو سائن کیا ہے، وزیراعلیٰ نے اس میں دلچسپی دکھائی، جن بچوں کی پیدائش گھر میں ہوتی ہے اب ان کی بھی آن لائن برتھ رجسٹری کی جائے گی۔

‎انہوں نے بتایا کہ ہم ماں کے دودھ کا ملک بیگ شروع کرنا چاہتے تھے لیکن اس میں کچھ مسائل آگئے، بچے کی صحت کے ساتھ ماں کی صحت بہت ضروری ہے۔ ماں کی صحت سے متعلق اس سال محکمہ صحت نے ناقابل فراموش کام کیے۔

‎ڈاکٹرعذرا پیچوہو نے مزید کہا کہ اگر والدین چاہتے ہیں کہ بچے صحت مند پیدا ہوں تو بچوں کی پیدائش میں وقفہ دیں، جناح اسپتال میں پیرامیڈیکس اسٹاف کو بھرتی کیا جائے گا۔

‎ان کا یہ بھی کہنا ہے کہ آٹھ اسپتال اس سال فنکشنل کرنا چاہ رہے ہیں۔ پی آئی بی اسپتال سے متعلق بات ہو گئی ہے۔ پی آئی بی اسپتال ایک ماہ میں مکمل فکشنل ہو جائےگا۔ گلشن حدید، کمال خان گوٹھ، انچولی، سعود آباد میں چھوٹے اسپتال بنانے ہیں۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article انفلوئنزا: تیزی سے پھیلنے والے وائرس کی ابتدائی نشانیاں
Next Article لاہور میں گھریلو جھگڑے کے بعد مبینہ طور پر زہریلی گولیاں کھانے سے دو بہنیں جاں بحق
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
ہیگ جیک مین رڈلے اسکاٹ کی فلم ’ٹریژر آئی لینڈ‘ میں لانگ جان سلور کا کردار نبھائیں گے
ہیگ جیک مین رڈلے اسکاٹ کی فلم ’ٹریژر آئی لینڈ‘ میں لانگ جان سلور کا کردار نبھائیں گے
انٹرٹینمنٹ تازہ ترین
جون 10, 2026
سمندری ڈاکوؤں کی قید میں پاکستانی ملاح: نائب وزیراعظم اسحاق ڈار کی صومالی حکومت سے فوری بازیابی کی اپیل
international تازہ ترین
جون 10, 2026
اورنگی ٹاؤن: شادی کے چند روز بعد نوجوان دولہا پراسرار حالت میں مردہ پایا گیا
بریکنگ نیوز
جون 10, 2026
صدر آصف علی زرداری نے 10 جون کے لیے قومی اسمبلی اور سینیٹ کے اجلاس طلب کر لیے
تازہ ترین سیاست
جون 10, 2026
ناسا نے آرٹیمس III مشن کے لیے عملے کا اعلان کر دیا: نصف صدی بعد انسان چاند پر واپسی کے لیے تیار
Space and Science تازہ ترین
جون 9, 2026
گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کا 5 حلقوں میں دوبارہ پولنگ تک نتائج روکنے کا فیصلہ
گلگت بلتستان الیکشن کمیشن کا 5 حلقوں میں دوبارہ پولنگ تک نتائج روکنے کا فیصلہ
pakistan
جون 9, 2026

You Might Also Like

Health

ورزش سے کولون کینسر کے مریضوں میں موت کا خطرہ 37 فیصد تک کم ہوسکتا ہے، تحقیق

By Fatima Nadeem
Health

وزیراعظم کی جناح میڈیکل کمپلیکس کی ڈیجیٹائزیشن، اے آئی اطلاق کی ہدایت

By Neha Ashraf
Health

محکمہ سپیشلائزڈ ہیلتھ کئیر میں مزید 2 ہزار نرسیں تعینات کرنے کا فیصلہ

By Neha Ashraf
Health

خوراک میں زہریلے مادوں کی شناخت کے لیے نئی اے آئی ٹیکنالوجی متعارف

By Neha Ashraf
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?