MediaHydeMediaHyde
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Font ResizerAa
MediaHydeMediaHyde
Font ResizerAa
  • صفحہ اول
  • سیاست
  • تعلیم
  • انٹرٹینمنٹ
  • کھیل
  • بلاگ
  • کاروبار اور تجارت
  • دیگر
    • مذہبی
    • میٹروپولیٹن
    • موسمیات و ماحولیات
Follow US
© 2026 Media Hyde Network. All Rights Reserved
World

پاکستان کا برطانیہ میں حالیہ واقعات پر شدید احتجاج، برطانوی ہائی کمیشن کو ڈی مارش جاری

Last updated: فروری 7, 2026 9:37 شام
Hafeez Alam Ghazi
Share
SHARE

پاکستان نے برطانیہ میں حالیہ پیش آنے والے واقعات پر شدید تشویش اور احتجاج کا اظہار کرتے ہوئے برطانیہ کے قائم مقام ہائی کمشنر کو دفتر خارجہ طلب کیا اور انہیں باضابطہ طور پر ڈی مارش جاری کیا۔

ترجمان دفتر خارجہ طاہر اندرابی کے مطابق برطانوی سفارتی نمائندے کو آگاہ کیا گیا کہ بریڈفورڈ میں پاکستانی قونصل خانے کے باہر ہونے والے احتجاج اور وہاں کی جانے والی اشتعال انگیز تقاریر پاکستان کے لیے نہایت تشویش ناک ہیں۔ پاکستان نے ان واقعات کو ناقابلِ قبول قرار دیتے ہوئے واضح کیا کہ کسی بھی ملک کی سرزمین نفرت انگیز یا دھمکی آمیز سرگرمیوں کے لیے استعمال نہیں ہونی چاہیے۔

پاکستان نے برطانوی حکام سے مطالبہ کیا ہے کہ ان واقعات کی مکمل تحقیقات کی جائیں، ذمہ دار افراد کی نشاندہی کی جائے اور قانون کے مطابق کارروائی عمل میں لائی جائے۔ دفتر خارجہ نے کہا کہ دوست ممالک سے یہی توقع کی جاتی ہے کہ وہ ایسی سرگرمیوں کی اجازت نہ دیں جو کسی دوسرے ملک کے اداروں یا قیادت کو نشانہ بنائیں۔

ترجمان نے مزید کہا کہ پاکستان اپنی قیادت، اداروں اور قومی مفاد کے خلاف کسی بھی قسم کی اشتعال انگیزی یا نفرت آمیز بیانات کو برداشت نہیں کرے گا، جبکہ اس معاملے پر سفارتی سطح پر رابطے جاری رہیں گے۔

حکومتی نمائندوں نے تصدیق کی کہ برطانوی حکام کو ایک باضابطہ خط بھی بھیجا جا چکا ہے جس میں سوشل میڈیا پر گردش کرنے والی ویڈیو اور سنگین نوعیت کے بیانات کے حوالے سے کارروائی کی درخواست کی گئی ہے۔ ان کے مطابق یہ صرف سیاسی مسئلہ نہیں بلکہ ریاستی وقار اور ذمہ دارانہ رویے کا معاملہ ہے۔

Share This Article
Facebook Whatsapp Whatsapp Email Copy Link Print
Previous Article یو اے ای میں اس ہفتے بارش اور تیز ہواؤں کا امکان
Next Article یو اے ای کے صدر پاکستان کے پہلے سرکاری دورے پر پہنچ گئے، پرتپاک استقبال
کوئی تبصرہ نہیں ہے۔

جواب دیں جواب منسوخ کریں

آپ کا ای میل ایڈریس شائع نہیں کیا جائے گا۔ ضروری خانوں کو * سے نشان زد کیا گیا ہے

اشتہار

FacebookLike
XFollow
InstagramFollow
YoutubeSubscribe
WhatsAppFollow
ThreadsFollow
آنتوں کا کینسر 50 سال سے کم عمر افراد میں کینسر سے اموات کی بڑی وجہ
Health
مارچ 22, 2026
الٹرا پروسیسڈ فوڈز کا زیادہ استعمال ہارٹ اٹیک کے خطرے کو بڑھا دیتا ہے، تحقیق
Health
مارچ 22, 2026
جسم میں پانی کی کمی سے کئی عوارض لاحق ہوسکتے ہیں، ماہرین صحت
Health
مارچ 22, 2026
تجربہ گاہ میں بنی کھانے کی نالی کی کامیاب پیوندکاری
Health
مارچ 22, 2026
پاکستان سمیت دنیا بھر میں آج ڈاؤن سنڈروم ڈے منایا جا رہا ہے
Health
مارچ 21, 2026
خسرہ کی وبا سے 7 بچے دم توڑ گئے
Health
مارچ 21, 2026

You Might Also Like

World

غزہ میں غذائی بحران سنگین، اقوام متحدہ نے خبردار کر دیا

By Aiza Uddin
کویت میں ورک ویزا ٹرانسفر کی تمام فیسز یکساں، جون 2025 سے KD150 مقرر
World

کویت میں ورک ویزا ٹرانسفر کی تمام فیسز یکساں، جون 2025 سے KD150 مقرر

By Nisar Khan
World

دوحہ میں دھماکے، اسرائیل کا حماس قیادت پر حملے کا دعویٰ

By Nisar Khan
World

تھائی لینڈ کے وزیراعظم نے پارلیمنٹ تحلیل کر دی

By Aiza Uddin
MediaHyde
Facebook Twitter Youtube Rss Medium

About US

Your instant connection to breaking stories and live updates. Stay informed with our real-time coverage across politics, tech, entertainment, and more. Your reliable source for 24/7 news.

Top Categories
  • تازہ ترین
  • سیاست
  • انٹرٹینمنٹ
  • تعلیم
  • کھیل
  • مذہبی
  • میٹروپولیٹن
  • موسمیات و ماحولیات
Usefull Links
  • Contact Us
  • Disclaimer
  • Privacy Policy
  • Cookies Policy
  • Advertising Policy
  • Terms & Conditions

© 2025 Media Hyde Network. All Rights Reserved.

Welcome Back!

Sign in to your account

Username or Email Address
Password

Lost your password?